مؤثر کرنے والے اور متاثر ہونے والے لوگ

اسلامی_طرزِتربیت 41

الله رب العالمین نے لوگوں میں الگ الگ اقسام کی تاثیر رکھی ہے

کچھ لوگ بناء کسی خوبی کے دل و دماغ پر اثر ڈال دیتے ہیں

کچھ لوگ علمی تاثیر رکھتے ہیں جبکہ بعض علم ہونے کے باوجود غیر مؤثِر ہوتے ہیں

کچھ لوگ قلبی تاثیر رکھتے ہیں کہ جس کو ان کا دل چاہتا ہے وہ کِھنچا چلا آتا ہے

کچھ لوگ حسن و جمال کی تاثیر رکھتے ہیں

کچھ لوگ عقلی تاثیر رکھتے ہیں اپنی عقل سے مقناطیس والا کام لیتے ہیں

کچھ روحانی تاثیر رکھتے ہیں جن کی روح روح کو کھینچ لیتی ہے

اسی طرح متاثر ہونے والوں کی بھی اقسام ہیں

کچھ حسن و جمال سے جلد متاثر ہو جاتے ہیں
کچھ مال و دولت سے جلد متاثر ہو جاتے ہیں
کچھ گاڑی , مکان اور کپڑے جوتوں سے متاثر ہو جاتے ہیں
کچھ اندازِ بیاں سے متاثر ہو جاتے ہیں
کچھ علم و اصابتِ رائے , بیدار مغزی و باریک بینی سے متاثر ہوتے ہیں
میں ذاتی طور پر علمی بندے سے متاثر ہوتا ہوں

دولت و شہرت , منصب و مکان , حسن و جمال سے میں متاثر نہیں ہوتا

{متاثر ہونے کا بھی ایک فلسفہ ہے}
جو کسی شے میں کم ہوتا ہے وہ اس شے میں کسی کو خود سے زیادہ دیکھے تو متاثر ہو جاتا ہے
اور دوسری بات ذوق و طبعیت وجہ ہوتی ہے کہ آپ کو جو شے پسند ہے تو آپ اس چیز سے متاثر ہوتے ہیں

فی زمانہ سب سے بڑھ کو موثر مالدار آدمی ہے

لوگ آج کل عموماً جھوٹی تاثیر رکھتے ہیں
یعنی جو ہیں نہیں وہ بن جاتے ہیں , جادو نگری ہے

لوگوں کے دل اپنی طرف مائل کرنے کے لیئے سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بتا کر پیش کرتے ہیں
کہ کون میرے گھر آ کے دیکھے گا؟

جی بھر کے سوشل میڈیا پر عوام پر اپنی جھوٹی دھاک بٹھائی جائے
مجھ سے جیسے بے مؤثِر لوگ بڑے سکون میں ہوتے ہیں

آپ میں کونسی تاثیر ہے؟؟؟

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top