دنیا کے ہر غم اور خاص طور پر لوگوں کے طعنوں سے سکون پانے کا خاص وظیفہ

اسلامی_طرزِتربیت 33

جب دنیا وسیع ہونے کے باوجود تمہارے دل پر تنگ ہو جائے وسیع رحمت والے رب کو پکاریں

قرآن کریم کی آیات اور احادیثِ مبارکہ کی تشریحات اور اولیائے کرام کے فرمودات سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ سبحان الله العظیم وبحمدہ کثرت سے پڑھنے سے مصائب ٹل جاتے ہیں یا پھر مصائب ہوں بھی تو ہوا طرح ہلکے محسوس ہونا شروع ہو جاتے ہیں
کیونکہ ان مبارک کلمات سے انسان کا دل قوی سے قوی تر ہو جاتا ہے
جس کی وجہ سے انسان بڑی سے بڑی مصیبت ہنس سہ لیتا ہے
خاص طور پر لوگوں کے طعنے لوگوں کے الزام و اتہام جو انسان کو توڑ کر رکھ دیتے ہیں ان مبارک کلمات کی کثرت سے بے اثر ہو جاتے ہیں

الله وحدہ لاشریک نے اپنے حبیب صلی الله علیہ وسلم کو کفار کے طعنوں پر تسلی دی
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَ ° فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ كُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَ
یقیناً ہم جانتے ہیں اے پیارے تمہارا دل کفار کی باتوں سے تنگ ہوتا ہے تو تم اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح بیان کرو اور سجدہ کرنے والوں میں سے ہو جاؤ

یعنی سبحان الله العظیم وبحمدہ جیسے کلمات مبارکہ پڑھو ان کی برکت سے تمہارا دل تنگی سے نکل جائے گا

سورہ ق میں الله پاک نے فرمایا
فَاصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ الْغُرُوْبِ
اے پیارے یہ کفار جو کہتے ہیں اس پر صبر کرو اور اپنے رب کی تسبیح حمد کے ساتھ بیان کرو سورج طلوع ہونے اور غروب ہونے سے پہلے
یہاں بھی حمد کے ساتھ تسبیح کا حکم ہے
یعنی سبحان الله العظیم وبحمدہ

سورہ طہ میں ہے
فَاصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ غُرُوْبِهَاۚ
اے پیارے یہ کفار جو کہتے ہیں اس پر صبر کرو اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح بیان کرو سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے
معلوم ہوا سبحان الله العظیم وبحمدہ کی ایک خاص تاثیر ہے جو دل کی گھبراہٹ اور لوگوں کے طعنوں کی شدت کو ختم کر دیتی ہے
لفظ کا لغوی معنی پھینکنا ہے الفاظ تیر کی طرح پھینکے جاتے ہیں اور تیر کی طرح دل میں گھس جاتے ہیں دل زخمی کر دیتے ہیں
اور آپ کو معلوم ہے جسم کا زخمی عضو سہی کام نہیں کر سکتا تو دل زخمی ہونے کی صورت میں کچھ کام نہیں کرتا اور زندگی اجیرن ہو جاتی ہے
تو اس زخمی دل کو تازہ دم صحت مند رکھنا ہو تو سبحان الله العظیم وبحمدہ کی کثرت کریں
نیز دنیا کا کوئی غم ہو اس مبارک کلمے کی کثرت کریں غم ٹل جائے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top