واعظین کے کارنامے

ذاتی_مطالعہ 136

پرانے زمانے کی بات ہے
ایک مقرر شعلہ بیاں واعظ خوش الحاں نے لوگوں پر اپنی علمیت کہ دھاک بٹھانے کے لیئے کہا
تم جانتے ہو جس بھیڑیئے نے سیدنا یوسف علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کو کھایا اس کا نام کیا تھا؟
لوگوں نے حیرانی سے ایک دوسرے کو دیکھا
حضرت کلام جاری رکھتے ہوئے گویا ہوئے
اس بھیڑیئے کا نام دردعیل تھا
لوگوں نے کہا حضرت
کیا کہ رہے ہو؟ جناب یوسف علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کو تو کسی بھیڑیئے نے نہیں کھایا
کہنے لگا ہاں نا جس نے نہیں کھایا اسی کا نام تو دردعیل تھا

اخبار الحمقی لابن جوزی
شعلہ بیانی اور مجمع میں روانی قائم رکھنا بڑا مشکل کام ہے
اس چکر میں مقررین ایسے ایسے گل کھلاتے ہیں کہ بس
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top