ہمیشہ کام آنے والے نکات

ذاتی_مطالعہ 130

امام جعفر صادق نے فرمایا
دین میں بحث و مباحثہ سے بچو کیونکہ یہ دل کو بے کار کرتا ہے اور دلوں میں نفاق پیدا کرتا ہے

❗سیر اعلام النبلاء جلد 6 صفحہ 556❗

حدیث پاک میں دینی معاملات میں قیل و قال منع کیا گیا ہے
وجہ یہی کہ ایک تو شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں
دوم مسلمانوں کے دلوں میں نفاق و نفرت پیدا ہوتی ہے

بے شمار بار کا مشاہدہ و تجربہ ہے کہ کسی فرعی مسئلہ پر بحث ہوتے ہوتے تلخ کلامی اور دل میں رنجش پیدا ہوجاتی ہے

سامنے والا ہم سبق ہے تو صرف تکرار کریں
آپ سے بڑا عالم ہے تو چپ کر لے سن لیں اور یہ سننا تب تک ہو جب وہ ضرورتِ دینی و ضرورتِ مذہبی کے خلاف نہ ہو
اور سامنے والا چھوٹا ہے تو سمجھائیں اگر نہیں سمجھتا تو سلام کہ کر گزر جائیں
مناظرے و بحث کا ماحول ہرگز پیدا نہ کریں
یہ چند نفیس نکات ہیں یاد رکھیں عمل کریں ہمیشہ کام آئیں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top