خوف و گھبراہٹ دور کرنے کا قرآنی نسخہ

ذاتی_مطالعہ 117

قرآن کریم نے ہر قسم کا دنیاوی خوف ختم کرنے کا نسخہَ کیمیاء عطاء فرمایا
سیدنا موسیٰ علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کی لاٹھی جب اژدھا بن گئی تو آپ کے دل میں خوف سا پیدا ہوا تب الله رب العزت نے فرمایا

وَاضْمُمْ إِلَيْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ
اور اپنا ہاتھ اپنے سینے پر رکھ لے خوف دُور کرنے کو
تفسیر بغوی میں حضرت عبد اللہ بن عباس کا فرمان ہے
الله رب العالمین نے سیدنا موسیٰ علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کو سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم دیا جب انہوں نے ایسا کیا تو ان کا خوف سا جاتا رہا
مزید فرمایا
ما من خائف بعد موسى إلا إذا وضع يده على صدره زال خوفه
سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے بعد کوئی بھی خوف زدہ انسان اپنا ہاتھ اپنے سینے پر رکھے گا اس کا خوف ختم ہو جائے گا

امام مجاہد فرمان ہے

كل من فزع فضم جناحيه إليه ذهب عنه الفزع
ہر گھبرا جانے والا انسان جس نے اپنا ہاتھ اپنے سینے پر رکھا اس کی گھبراہٹ ختم ہو جاتی ہے
❗تفسیر بغوی ❗
صالحین کے مجربات کو دل و جان سے تسلیم کر کے عمل کریں تو فائدہ ملتا ہے
آپ بھی آزما لیں!


✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top