ذاتی_مطالعہ 83
ملا علی قاری نے المشرب الوردی فی مذہب المھدی میں لکھا
الروافض یسمون اھل السنۃ بالخوارج والخوارج یعتقدون فیھم انھم الروافض ونحن بریئون بحمد الله من الفریقین
رافضی اھل سنت کو خارجی نام دیتے ہیں اور خارجی اھل سنت کو رافضی جانتے ہیں اور ہم اہل سنت الحمد للہ دونوں سے بری ہیں!
سنی علماء پر خارجیت کی تہمت لگی رافضیت کا الزام لگا مگر ناصبیت کا غلیظ دھبہ نہیں لگا
کثرتِ ذکر اھلِ بیت کی وجہ سے رافضیت کے طعنے بخوشی قبول کیئے مگر ہر متقدم و متاخر عالم نے ناصبیت سے کھل کر اعلانِ براءت کیا ہے
کیسا ہی بدبخت ہے وہ شخص جس پر نصب گمان کیا جائے
بے عذاب و عِتاب و حساب و کتاب
تا اَبد اہلِ سنت پہ لاکھوں سلام
✍️ #سیدمہتاب_عالم
