ذاتی_مطالعہ 73« »
کشف الاسرار عن حکم الطیور و الازھار میں ہے
ان الرجل ليغنى فتغلم له المرأة
مرد سریلا گیت گاتا ہے تو عورت اس کے لیئے شدید ترین شہوت پاتی ہے
غلمة شہوت سے بڑھ کر شدید شہوت کو کہتے ہیں
اس معاشرے میں مشاہدہ ہے گانے والوں پر خواتین کس طرح دیوانہ وار جاتی ہیں
بلکہ اب تو حال یہ ہوگیا ہے اسلامی ذہن والیوں کا نعت خوانوں پر غلمة کا جال بڑھتا جا رہا ہے
کوئی کسی نعت خوان کی دیوانی لکھتی ہے تو کسی نے کسی نعت خوان کے نام کی آئی ڈی بنا رکھی ہے کہ فلاں کی دیوانی وغیرہ وغیرہ
جبکہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حدی خوان (سریلے گیت گا کر اونٹوں کی رفتار بڑھانے والے) انجشہ کو فرمایا
رفقاً بالقواریر یا انجشۃ
اے انجشہ کانچ کے ٹکڑوں سے نرمی کرو
یعنی قافلے میں خواتین ہیں کہیں آواز کے فتنے میں نہ پڑ جائیں دھیان رکھو
ہرن شیر کی دھاڑ سے بھاگتی ہے اس میں مست نہیں ہو جاتی
کہنے کو تو طالبات و خواتین نعت پسند کرتی ہیں مگر اصل میں خفیہ شہوت ہے وہ بھی غلمہ کی حد تک ہوتی ہے
لہذا محتاط رہیں عفاف رہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
