دو گناہ جمع نہ کریں

ذاتی_مطالعہ 70

امیر المومنین فی الحدیث ابن حجر العسقلانی نے حاطب بن ابی بلتعہ کا قصہ ذکر کرنے کے بعد فرمایا

وفيه أن من وقع منه الخطأ لا ينبغي له أن يجحده بل يعترف ويعتذر لئلا يجمع بين ذنبين
اس میں سبق ہے کہ جس انسان سے خطاء سرزد ہو جائے تو اسے چاہئے وہ دوبارہ یہ کام نہ کرے بلکہ اس گناہ کا اعتراف کرے اور معذرت کرے تاکہ دو گناہ جمع کرنے والا نہ بن جائے
❗فتح الباري ❗
یعنی ایک تو گناہ اوپر سے ہٹ دھرمی
ایک چوری اوپر سے سینہ زوری
شیطان سرکشی کا نام ہے اور عبد تسلیم کا نام ہے
بندے بن جائیں خود سے کبر و انا نکال باہر کریں
آپ سے غلطی ہوگئی تو یہ بڑی بات نہیں ہے کہ انسان تو نسیان سے ہی مرکب ہے
مگر اس پر ڈٹ جانا اور پھر جس کام پر چار چھ مسلمان خاص طور پر دیندار تنبیہ کرنے لگیں تو رک جائیں اور اپنے قول و فعل پر نظر ثانی کریں

تبت الی الله العظیم و اتوکل الیہ فی کل امر مھین
✍️ #سیدمہتابعالم

Scroll to Top