ایسی محویت دیکھی کبھی؟

ذاتی_مطالعہ 66

امام اسنوی شافعی رحمه الله نے عشاء کی نماز پڑھ کر مطالعہ شروع کیا
مطالعہ میں اتنے محو ہوئے کہ سورج کی تپش نے مبارک پیشانی کو جلایا تو احساس پایا کہ دن نکل آیا ہے

{ موھبة ذى الفضل }

الله الله کیسا استغراقِ مطالعہ تھا کہ ساری رات اس نشے میں مست رہے حتی کہ فجر کی نماز گئی
ایسی صورت میں قضاء کا گناہ نہیں ہے
اور یہ حقیقت مطالعہ کا نشہ شراب و چرس یا کسی بھی نشے سے زیادہ مزے کا نشہ ہوتا ہے

امام سرخسی حنفی رحمه الله دوران مطالعہ اتنا مستغرق ہوجاتے تھے کہ بارہا آپ کی مبارک پیشانی کے بال دیئے کی لو سے جل جاتے تھے

آج ایک ہاتھ میں موبائل دماغ میں دنیاوی مشاغل اور سامنے کتبِ مسائل اور تصویر بنا کے اپلوڈ
کہاں یکسوئی کہاں محویت و استغراقیت؟
طالب علم دین کے لیئے موبائل زہرِ ہلاہل ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top