ذاتی_مطالعہ 58
حدیث پاک میں ہے
شیطان نے کہا
أهلكتهم الناس وأهلكوني عليكم بـلا إله إلا الله والاستغفار فلما رأيت ذلك منهم أهلكتهم بالأهواء فهم يحسبون أنهم مهتدون
میں نے لوگوں کو ہلاک کر دیا مگر لوگوں نے مجھے لا الہٰ الا الله اور استغفار سے ہلاک کر دیا
جب میں نے لوگوں سے یہ معاملہ دیکھا تو ان کو خواہش نفسانی کے ذریعہ تباہ کر دیا اب لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ہدایت پر باقی ہیں
(مسند ابی یعلیٰ)
یقین کیجیے شیطان کی کمر کلمہ توحید سے خوب ٹوٹتی ہے اور استغفار سے اس کی جان جاتی ہے
جس بندے کا اٹھنا بیٹھنا لا الہ الا اللہ کیساتھ ہو
یہ مبارک جملہ ہر وقت زبان سے نکلتا رہے وہ بڑا ہی اچھا بندہ ہے
اس مبارک کلمے سے شیطان کمزور ہوتا ہے مومن کا ایمان مضبوط ہوتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
