کسی کے عمل سے پریشان نہ ہوں

ذاتی_مطالعہ 50

سیدی عبد اللہ بن مسعود نے فرمایا
لا تعجِّل بحمد أحد ولا بذمه فربَّ من يسوؤك اليوم يسرك غدا ورب من يسرك اليوم يسوؤك غداً
کسی کی تعریف کرنے میں جلدی نہ کرو اور کسی کی مذمت کرنے میں بھی جلدی مت کرو کیونکہ بہت سے وہ لوگ جو تمہیں آج ناپسند ہیں کل اچھے لگیں گے اور بہت سے آج کے پسندیدہ لوگ کل برے لگیں گے
بهجة المجالس لابن عبد البر

ایسا بارہا مشاہدہ کیا ہے لوگ جلد مقتداء بنا لیتے ہیں اور جلد ہی خفاء بھی ہو جاتے ہیں
عقلمند تو وہ ہے جسے لوگوں کا اپنے گرد نہ رش خوش کرے نہ لوگوں کا چھٹ جانا پریشان کرے
کیونکہ لوگ چڑھتے سورج کو سلام کرنے والے , ہوا کے ساتھ بدل جانے والے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top