بوڑھوں کی عزت کریں

ذاتی_مطالعہ 20

جامع صغیر میں حدیث پاک ہے
ما اکرم شاب شیخا لسنہ الا قیض الله لہ من یکرمہ عند سنہ
جس کسی نوجوان نے کسی بوڑھے کی عزت اس کے بڑھاپے کی وجہ سے کی اللہ رب العزت اس نوجوان کے لیئے کوئی مقرر کر دے گا جو اس کے بڑھاپے میں عزت کرے گا
فیض القدیر میں اس کی شرح ہے
لاجل سنہ لا لاجل امر آخر
مراد بڑھاپے کی وجہ سے عزت کرے کسی اور وجہ سے نہیں
(فیض القدیر جلد 5 صفحہ 515)
روایت میں
پچھلی امتوں میں سے جو کوئی کسی بوڑھے کے آگے چلتا زمین میں دھنسا دیا جاتا تھا
اسلام میں بڑھاپا بڑی عظیم شے ہے لہذا بوڑھے مسلمانوں کی عزت زیادہ کرنی چاہے!
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top