لطائفِ_علمیہ 189
کیا آپ جانتے ہیں جنت میں بھی عید کا ایک دن مقرر ہوگا؟
جی ہاں جنت میں عید کا دن وہ دن ہوگا جب جنتی اپنے رب تبارک و تعالیٰ کا دیدار کرنے جائیں گے
لطائف المعارف لابن رجب حنبلی
وہ دن عید کا دن ہوگا
جوق درجوق ایک میدان میں جمع ہو کر اپنے جمیل رب کا دیدار کریں گے
اور روایت میں آیا ہے کہ اللہ کے دیدار سے زیادہ لذت والی شے جنت میں کوئی نہیں ہے
مگر کسی کو یہ عید جنت میں صرف ایک بار
کسی کو سال میں ایک بار
کسی کو مہینے میں ایک بار
کسی کو ہفتے میں ایک بار
اور کسی کو دن میں پانچ بار ہوگی
یعنی پکے نمازی کو پانچ بار
جب جنتی الله رب العالمین کا دیدار کرے گا جنت کی ہر نعمت بھول جائے گا
تو اپنے رب کی جنت کی طرف جلدی کرو
✍️ #سیدمہتاب_عالم
