لطائفِ_علمیہ 178
جب کپڑے ناپاک ہو جائیں تو جب تک پاک صاف کپڑے نہ پہن لیئے جائیں بے چینی سی رہتی ہے جیسے ہی پاک کپڑے پہنیں سکون و اطمینان کی لہر دوڑ جاتی ہے
اسی طرح گناہ سرزد ہو جائے تو جب تک استغفار نہ کر لیا جائے ایک بے چینی سی روح میں رہتی ہے
یہ مومن کی نشانی ہے خالص ایمان کی پہچان ہے
اگر آپ کو کپڑے اور روح کی ناپاکی مضطر نہ کرے بے چین نہ کرے تو آپ کے ایمان میں کمی ہے
ایمان مضبوط کریں
✍️ سید مہتاب عالم
