صحبت اور اثر

لطائفِ_علمیہ 126

حکماء نے کہا ہے
بد صورت کو دیکھنے سے نظر اور بد عقل سے بات کرنے سے عقل کمزور ہوتی ہے
بارہا کا مشاہدہ ہے کہ کسی احمق سے کچھ دیر بات کر لیں تو طبعیت مکدر ہو جاتی ہے
اخبار الحمقی میں ہے
سیدنا عیسیٰ علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا
میں اندھوں کو بینا اور کوڑھی کو صحت مند کر سکتا ہوں مگر احمق نے مجھے تھکا دیا ہے
یعنی احمق کو سیدھا کرنا نہایت مشکل کام ہے
ہم سے بھی کبھی کبھار احمق کبھی شدید احمق بات کر کے وقت ضائع کرتے ہیں
جس کا سخت افسوس ہوتا ہے کہ اس بندے سے اتنی بات کی ہی کیوں؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top