دنیا کا نشہ ہاروت و ماروت کے جادو سے زیادہ سخت ہے

لطائفِ_علمیہ 91

بعض صوفیاءِ کرام نے فرمایا

لدغة الزنابير على الاجسام اهون لدغة الشهوات على القلوب

بِھڑوں کا جِسموں پر ڈنگ مارنا شہوتوں کے دِلوں پر ڈنگ مارنے سے بہت زیادہ ہلکا ہے
یعنی ناجائز خواہشات پوری کرنے پر دل میں جو زہر اترتا ہے اور آنے والے وقت میں اِس کی تکلیف جتنا اثر دکھائے گی وہ بِھڑوں کے ڈنگ سے کئی گنا کم ہے
دنیا کا نشہ ہاروت و ماروت کے جادو سے زیادہ سخت ہے

دنیا کا شہد ہر زہر سے زیادہ جان لیوا ہے

شہد دکھائے زہر پلائے، قاتل، ڈائن، شوہر کش
اس مردار پہ کیا للچایا دُنیا دیکھی بھالی ہے

دنیا کے زہر سے بچیں عبادت و علم کی مٹھاس پائیں گے

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top