لطائفِ_علمیہ 25
بعض تعلق گندے کپڑے کی طرح ہوتے ہیں اتارتے ہی سکون محسوس ہوتا ہے
جیسے میلے کچیلے کپڑے پہنیں تو بے چینی ہوتی ہے ویسے بعض لوگوں سے تعلق بے چین رکھتا ہے اور جب تعلق ختم ہو جائے تو سکھ کا سانس آتا ہے
اور بعض تعلق عمدہ لباس کی طرح ہوتا ہے کہ پہنتے ہی خود اعتمادی اور ستر پوشی ہو جاتی ہے
مزے کی بات یاد رکھیں
جیسے ایک لباس اتار کے فوری دوسرا لباس پہنا جاتا ہے ویسے ہی ایک تعلق ختم ہوتے ہی دوسرا بن جاتا ہے
یہی دنیا ہے
یہی کارِ حیات ہے
✍️ سید مہتابِ عالم
