جنگ کا حوصلہ ایمان سے ملتا ہے ہتھیاروں سے نہیں

تاریخِ_اسلامی 15

جنگ یرموک اسلام کی جنگوں میں سے بڑی جنگ تھی
چالیس ہزار مسلمان اور دو لاکھ رومی تھے

جب رومیوں نے اپنی صفوں کی ترتیب لگا دی تو سیف الله خالد بن ولید رضی الله عنہ نے ایک اونچی جگہ سے ان کی صفوں کی ترتیب دیکھی تو فرمایا

هؤلاء قوم لا علم لهم بالحرب
اس قوم کو تو جنگوں کی اصولوں کا علم ہی نہیں ہے

چالیس ہزار کے ساتھ چھ دن دو لاکھ سے لڑتے رہے آخر کار ساتویں دن دو لاکھ کو عبرتناک شکست دے دی

جنگیں تعداد اور ملٹری اکیڈمیز کی تعلیم سے نہیں جیتی جاتیں

بلکہ قوتِ ایمانی اور جذبہ دینی کے بل بوتے پر فتح حاصل کی جاتی ہے

جنرل حمید گل مرحوم کہا کرتے تھے
امریکہ کون ہوتا ہے ہمیں جنگی علوم سکھانے والا

مسلمانوں نے جنگ کا بنیادی اصول صف بندی بھی بچپن سے ہر مسجد میں صفوں کو سیدھا کر کے سیکھا ہے

دوسرا بنیادی اصول جو حکم جناب
مگر شرعی اصول کے مطابق
یہ بھی نماز سے سیکھا کہ امام کے پیچھے بڑوں کی ماتحتی میں چلا جائے
اصول یہ قوم جانتی ہے مگر جذبہ کھو چکی ہے
اور صرف گورے رنگ اور جدید مشینری سے مرعوب ہونا شروع کر دیا ہے
نہ بدنی حریت باقی رہ گئی نہ فکری طور پر آزاد ہیں
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top