عثمانی سلطنت کی رسم جو آج ہر مسجد میں جاری ہے

تاریخِ_اسلامی 14

عثمانی سلاطین کی بہترین عادات میں سے ایک یہ بھی تھی کہ
رمضان المبارک میں ہفتے میں دو بار 15 علماء ایک جگہ جمع ہوتے
جہاں پر سلطانِ وقت خود حاضر ہوتا تھا
وہ قرآن کریم کی تلاوت پھر تفسیر کیا کرتے تھے
تقریبا دو گھنٹے درس و بیان کا سلسلہ چلتا تھا
ان پندرہ علماء میں ایک بڑے عالم ہوتے تھے جن کو مکرر کہا جاتا تھا
یہ مبارک عادت سطان عثمان خان اول نے شروع کی تھی
پھر سلطان مراد رابع نے یہ رسم ہر مسجد میں جاری کرنے کا حکم دیا کہ اب ہر مسجد میں رمضان میں درس و بیان کا سلسلہ جاری ہو
یعنی اس وقت دنیا بھر کی مساجد میں رمضان المبارک میں درسِ قرآن و تفسیر قرآن کے حلقے لگائے جاتے ہیں وہ عثمانی سلاطین کی دَین ہے
ویسے رمضان میں اہتمام کے ساتھ مساجد میں درس و بیان کے حلقے بدعت ہیں
مگر یہ بدعت ہر غیر بدعتی ہونے کا مدعی بڑھ چڑھ کر کرتا ہے
اصل میں جس بدعت سے ان کا کاروبار ان کی شہرت میں اضافہ ہو وہ حلوہ سمجھ کر کھا جاتے ہیں
اور اس پر ثواب کی امید بھی رکھتے ہیں
الله رب العالمین عثمانی سلاطین کے گناہوں کو معاف کرے ان کے درجات بلند کرے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top