کعبہ شریف کے مختلف غلاف

تاریخِ_اسلامی 6

کعبة الله شریف کا غلاف ہمشیہ سے سیاہ نہیں رہا ہے
یہ مختلف زمانوں میں بدلتا رہا ہے

کبھی سبز کبھی سرخ کبھی سفید بھی رہا ہے

فتحِ مکہ کے بعد سید دو عالم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ شریف کو یمنی کپڑے کا سفید و سیاہ دھاری دار غلاف پہنایا

سیدنا صدیق اکبر سیدنا عمر فاروق سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنھم نے یمنی اور قبطی کپڑے کا غلاف پہنایا جو نفیس و باریک تھا

سیدنا عبد اللہ بن زبیر نے 64 ھجری میں سرخ ریشم کا غلاف پہنایا

پھر بعد میں عباسی خلفاء نے مختلف رنگوں کا غلاف پہنایا کبھی سرخ کبھی سفید اور کبھی سفید و سرخ دھاری والا ہوتا

عباسی خلیفہ ناصر باللہ نے پہلے سبز رنگ کا غلاف پھر سیاہ رنگ کا غلاف پہنایا جو کہ آج تک جاری و ساری ہے

زیر نظر تصویر تخیلاتی ہے کہ مختلف رنگوں میں کعبہ شریف کیسے نظر آتا ہوگا
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top