علوم_القران 7
یہ ایسے الفاظ ہوتے ہیں جو روح کو غفلت سے بیدار کرتے ہیں, مردہ ضمیر کو جھنجوڑ دیتے ہیں
یہ دو کلمات سے مرکب اور تکرار سے بنتے ہیں
آپ ان کلمات کو پڑھیں گے تو جھرجھری سی آئے گی اور خوابِ غفلت سے بیداری ہوگی
مردہ دل پر تازیانہ بن کر برستے ہیں اور دل پر جمی گرد کو جھاڑ دیتے ہیں
(1) اِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ زِلۡزَالَهَا
جب زمین میں زلزلہ ہوگا جیسا اس کا زلزلہ ہو
اس آیت میں لفظِ زل زل دو بار ہے اور یہ زلزلے کی قوت کا اشارہ ہے
آیت کا ترجمہ سمجھ نہ بھی آئے تو دل پر ضرب پڑتی محسوس ہوتی ہے
(2) فدم دم عليهم ربهم
تو ان کے رب نے ان پر تباہی ڈال دی
یہاں دم دم دو بار آیا رب العالمین کے غضب کی شدت کا بیان ہے
کسی ظالم پر غصہ ہو تو یہ آیتِ کریمہ تین سو تیرہ بار پڑھ کر پھونک دیں ظالم اپنے انجام کو پہنچ جائے گا
(3)الآن حص حص الحق
اب حق خوب ظاہر ہوگیا
یعنی یوسف علیہ السلام کا معاملہ خوب واضح ہوا
یہاں حص حص دو بار خوب واضح ہونے کا معنی دے رہا ہے
گویا تسلی و سکون مل جاتا ہے اگرچہ معنی و مفہوم نہ سمجھ آئے
(4) إذا دكت الأرض دكا دكا وجاء ربك والملك صفا صفا
جب زمین ٹکڑے ٹکڑے کر دی جائے گی اور تیرے رب کا حکم آئے گا اور فرشتے قطاروں میں ہوں گے
یہاں دکا دکا دو بار اشارہ کہ زمین بالکل ریزہ ریزہ کر دی جائے اور اور صفا صفا دو بار کہ فرشتے خوب سیدھے صف میں حاضر ہوں گے
یہ آیت مبارکہ پڑھ یا سن کر دل دہل جاتا ہے اور رب العالمین کی قدرت و طاقت سے دل میں اضطراب محسوس ہوتا ہے
(5) متكئين على رف رف خضر وعبقري حسان
تکیئے لگائے ہوں گے سبز بچھونوں پر اور اور خوبصورت قالینوں پر
جنتیوں کے بیٹھنے کے بیان میں رف رف دو بار ذکر ہوا تاکہ مومنوں کے دلوں میں خوب شوق پیدا کیا جائے
(6)والليل إذا عس عس
اور رات کی قسم جب وہ خوب چھا جائے
یہاں عس عس دو بار آیا جس کا ایک معنی رات کے اندھیرے کا آنا ہے یعنی جب رات خوب چھا جائے
اور ایک معنی رات کا جانا ہے یعنی جب رات کا اندھیرا چلا جائے
جب گناہوں کی کثرت ہو, دل دنیاوی معاملات سے پریشان ہو, عبادات میں دل نہ لگے, تو مذکورہ چھ آیات بارہ بار پڑھ کر دم کریں
یا پانی پر دم کر کے بد عمل کو پلا دیں ان شاءاللہ آپ کا نیکیوں میں خوب دل لگے گا آخرت کی تیاری کا جذبہ پیدا ہوگا اور بد عمل انسان کو پلانے سے وہ نیک بنے گا
°°° قرآن کریم سمجھ میں آئے نہ آئے درست تلفظ و مخارج کے ساتھ پڑھیں الفاظ کی ترتیب آپ کے بے چین دل کو سکون دے گی آپ کے اندر سے ظلم و جبر کی قوت مدھم پھر ختم کرے گی °°°
سیدمہتاب_عالم# ✍️
