انبیاء کرام علیہم السلام کی طاقت

عشقِ_سیدِ_عالم 62

پیارے نبی اسماعیل صلی اللہ علیہ وسلم کے بچپن میں پاؤں کی ضرب کا کمال دیکھیں 445 میٹر گہرا کنواں بن گیا
جو صدیوں سے پانی دے رہا ہے اور دنیا کا سب سے بہترین اور شفاء والا پانی دے رہا ہے

گود میں عالَمِ شباب حالِ شباب کچھ نہ پوچھ

احادیث میں اس کی شفاء کا ذکر ہے
اور اب سائنس بھی اس کو تسلیم کر رہی ہے
اشرف العلماء علامہ اشرف سیالوی رحمہ اللہ ایک بیان میں ارشاد فرما رہے تھے
{ اگر آپ نے بھی بیان سننے ہوں تو ان کے سنا کریں یوٹیوب پر موجود ہیں }
اشارہ ایک وھمی خط مستقیم کا نام ہے
یعنی خیالی سیدھی لکیر کا نام اشارہ ہے
جب ہم کسی طرف انگلی سے اشارہ کرتے ہیں تو گویا اپنے تئیں سیدھی لکیر کھینچتے ہیں اور یہ سیدھی لکیر وھمی ہوتی ہے
ممکن ہے انگلی سے اگر حقیقی لکیر کھینچی جائے تو مشار الیہ تک نہ پہنچے بلکہ خطاء ہو جائے
اس ساری تقریر سے معلوم ہوا کہ اشارہ وھمی لکیر کا نام ہے
تو جنابِ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے جھولے میں اشارہ کیا چاند ادھر سے ادھر ہوتا تھا

جس ہستی کے اشارے میں اتنی طاقت ہے کہ لاکھوں کلو میٹر دور چاند کو ہلا دے پھر ٹکڑے کر دے اس کی انگلی مبارکہ میں کتنی طاقت ہوگی
اور پھر اس دستِ پاک میں کہ ید الله قرار دیا گیا کتنی طاقت ہوگی
اور پھر اس مبارک کلائی کی قوت کا کیا عالم ہوگا پھر اس کندھے کی طاقت کو کون سمجھ سکتا ہوگا
اور پھر اس پاک وجود کی قوت و طاقت کون پہچان سکتا ہے؟
تبھی تو علماء کرام نے اس حدیثِ مبارکہ کی شرح میں فرمایا جب جبریل امین نے حضور کو کہا اقراء حضور نے فرمایا
ما انا بقاری
میں پڑھنے والا نہیں
جبریل نے سینے سے لگا کر دبایا
روایت کے الفاظ ہیں
بلغ منی الجھدَُ
اس کا ایک معنی ہے کہ مجھے جبریل سے مشقت پہنچی
اور ایک معنی ہے جبریل کو مجھ سے مشقت پہنچی
یعنی وہ جبریل جو چھ سو پروں کے مالک ہیں صرف دو پر کھول دیں مشرق و مغرب تک پھیل جائیں
اتنے قوی و طاقتور ہیں ان کو اس وقت مشقت پہنچی جب انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دبایا
یہاں سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت و طاقت کا اندازہ لگائیں
ایک نبی کی ایڑی کا کمال دیکھیں پھر ہمارے نبی کے اشارے کا کمال دیکھیں
پھر بھی کوئی کمبخت کہے کہ نبی ہم جیسا ہوتا ہے تو وہ کتنا ہی بڑا احمق ہے
سورج الٹے پاؤں پلٹے چاند اشارے سے ہو چاک
اندھے نجدی دیکھ لیں قدرت رسول الله کی
صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top