اگر کوئی مسلمان بن کر سوچے

عشقِ_سیدِ_عالَم 50

وہ بدعتیں جو صحابہ کے دور میں نہیں تھی مگر آج ہر فرقہ کرتا ھے

اگر کوئی مسلمان بن کر سوچے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد منایا جائے تو حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشی ہوگی یا غمی ہوگی؟

حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھا لگے گا یا برا لگے گا؟

اگر کوئی مسلمان بن کر سوچے کہ کوئی غیر مسلم اس مسلمان کو حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کی مبارک باد دے اس مسلمان کو اچھا لگے گا کہ برا لگے گا؟

ایک اھم ترین اصول و قاعدہ یاد رکھیں
کہ
ہر وہ کام جس سے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و تکریم ہوتی ہے
ہر وہ کام جس سے حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا اظہار ہوتا ہو
ہر وہ کام جس سے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کا چرچا ہوتا ہو
وہ جائز بلکہ مستحب ہے
ہمارے پاس اس کام کی ظاہری دلیل موجود ہو یا نہ ہو

نیچے چند مثالیں پیش کرتا ہوں جن میں علماء کرام و محدثین عظام نے تعظیم رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں وہ کام کیئے جو صحابہ و تابعین نے نہیں کیئے

قاضی عیاض مالکی نے شفاء شریف میں لکھا کہ
“امام مالک حدیث پاک پڑھا رہے تھے آپ کو ایک بچھو نے سترہ بار ڈنگ مارا مگر آپ نے پاؤں نہ ہلایا پوچھنے پر فرمایا کہ حدیث رسول کا ادب کرنے کی وجہ سے میں نے برداشت کیا”
جس کو ایک بار بچھو ڈنگ مارا ہو اس کو بخوبی پتا ہے کہ جان نکال دیتا ہے
مگر سترہ بار برداشت کرنا صرف تعظیمِ حدیث کی وجہ سے کسی صحابی سے ثابت نہیں

تو امام مالک کا یہ فعل بدعت ہوا اور بدعتی کی کتاب قبول کیوں کرتے ہیں؟

امام بخاری نے بخاری شریف جو لکھی اس کے بارے خود امام بخاری کہتے ہیں
مَاکَتَـبْتُ فِیْ کِتَابِ الصَّحِیْحِ حَدِیْثًا اِلَّا اِغْتَسَلْتُ قَبْلَ ذٰلِکَ وَ صَلَّیْتُ رَکْعَتَیْنِ
میں نے جو بھی حدیث بخاری میں لکھی اس سے پہلے غسل کیا اور دو رکعت نماز پڑھی پھر وہ حدیث کتاب میں لکھی
یہ کام کسی صحابی نے نہیں کیا لہذا امام بخاری کا یہ فعل بدعت ہوا
کیا امام بخاری صحابہ کرام سے زیادہ با ادب تھے؟
اور جس کتاب کی بنیاد ہی بدعت پر رکھی گئی ہو وہ قرآن کریم کے بعد صحیح ترین کتاب کیسے مان لیتے ہو؟
تو بخاری کو بدعتی کتاب کہو! کیوں نہیں کہتے؟

شفاء شریف میں ہے
امام مالک نے کبھی بے وضوء حدیث بیان نہیں کی بلکہ ہر بار وضوء کرتے اور خوشبو لگاتے تھے پھر حدیث بیان کرتے
یہ کام کسی صحابی نے نہیں کیا حالانکہ صحابہ امام مالک سے زیادہ تعظیم کرنے والے تھے
نہ اس کام کا حکم ہوا تو بدعت ٹھرا
اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں بزعم فاسد مبالغہ ہوا لہذا امام مالک بدعتی ہوئے مگر تم یہاں مجتہد امام بنا کر بیٹھے ہو

اسی شفاء میں ہے
امام جعفر صادق اور محمد بن منکدر اور صفوان بن سلیم اور عامر بن عبد اللہ عبد الرحمن بن قاسم ان کی جلالت علمی سے کوئی احمق ترین انسان انکار کرے گا
ان حضرات کے پاس جب بھی حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہوتا تو یہ ایسے روتے کہ دیکھنے والوں کو رحم آنے لگتا
ان کا یہ کام کسی صحابی سے ثابت نہیں نہ حدیث پاک میں ایسا حکم ہے
مگر پھر بھی امت کے اکابر علماء میں سے ہیں
بات وہی ہے کہ امت کے علماء شروع سے ہی اس بات کے قائل و فاعل رہے ہیں
کہ ہر وہ کام جس سے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و تکریم اور محبت کا اظہار ہوتا ہو وہ کرنا مستحب ہے
اور ہر قوم کا ہر ملک کا ہر قبیلے کا ہر زمانے کا تعظیم و تکریم کرنے کا اور اظہارِ محبت کرنے کا انداز الگ الگ ہوتا ہے
پہلے زمانے کے لوگ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار محبت کسی اور انداز سے کرتے تھے آج کے دور کے کسی اور انداز سے کرتے ہیں

اور جن کو درد اٹھتا ہے اصل میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہارِ محبت کی وجہ سے درد اٹھتا ہے

اللہ رب العزت کے بعد جو ہستی سب سے زیادہ تعظیم و تکریم کے لائق ہے وہ جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک ذات ہے

اب یہاں چند ان چیزوں کا ذکر کرتا ہوں جو صحابہ و تابعین کے زمانے میں نہیں تھی
مگر ہر فرقہ ہر طبقہ کرتا ہے اور تعجب کی بات ہے ثواب سمجھ کر کرتا ہے

مگر کوئی درد نہیں ہوتا نہ بدعت کے فتوے لگتے ہیں

(1) قرآن پاک پر زبر زیر پیش ایسے ہی قرآن پاک کے تیس پارے ایسے ہی آیت نمبر لگانا ایسے ہی رکوع بنانا اور نمبر لکھنا بدعت ہے
اور ہر بدعت گمراہی لہذا صرف میلاد پر بدعت بدعت کی رٹ لگانے والے قرآن کریم پر بدعتی کام کر کے بیٹھے ہیں
کیوں نہیں رکتے؟

(2) مساجد کے مینار بنانا بلکہ حدیث پاک میں مینار بنانا منع ہے مگر ہر فرقے کی مسجد کا مینار ہے وہاں بدعت کہ کر مینار کیوں نہیں ڈھا دیتے؟
(3) اسپیکر پر اذان دینا صحابہ کے دور میں نہ تھا اب یہ بدعت ہر مسجد میں ہے کیا اس بدعت سے اذان ادا ہو جاتی ھے؟
(4) محراب بنانا جہاں امام کھڑا ہو کر جماعت کرواتا ہے صحابہ کے دور میں نہیں تھے تو کیا آج کل کسی کی نماز ادا نہیں ہوتی
کیونکہ بدعت کی جگہ پر کھڑے ہو کر جماعت قائم کی جاتی ہے؟
(5) ایک شہر میں کئی جمعے ہونا صحابہ کے دور میں بڑے سے بڑے شہر میں ایک جمعہ ہوتا تھا مگر اب ایک سے زیادہ سو سو جمعے ہوتے ہیں اس بدعت کی وجہ سے کسی کا جمعہ نہیں ہوتا ہوگا؟
(6) نوٹوں سے زکوۃ دینا کسی صحابی نے روپے پیسے سے زکوۃ و فطرہ ادا نہیں کیا مگر آج کل سبھی پیسوں سے زکوۃ وہ دیتے ہیں تو کسی کی زکوۃ ادا نہیں ہوتی ہوگی؟

اب مخالفین کے پاس ایک ہی بہانہ رہ جاتا ہے کہ

او جی
ہم یہ کام دین سمجھ کر نہیں کرتے
تو ہم کہتے ہیں دین کے کاموں میں دنیا کے کام شامل کرنا حرام ہے تو اپ دین میں حرام شامل کر رہے ہیں

اگر کوئی یہ کہے کہ جی یہ اس دور کا تقاضا ہے
تو ہم جواباً یہ کہیں گے کہ کیا قرآن و حدیث نا مکمل ہیں؟
جو قرآن و حدیث میں جدید دور کے بارے کچھ احکام نہیں آئے؟
اگر دین کامل مانتے ہو تو دکھاؤ کہاں لکھا ہے مذکورہ کاموں کو کیا جائے
یہ سب حجتیں دلیلیں میلاد پر کیوں یاد نہیں آتی؟

بات وہی کہ اگر میلاد والے آقا صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہوتی تو ان کی ولادت منانے سے بھی محبت ہوتی
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top