عشقِ_سیدِ_عالَم 49
ایک طرف مجتہدین ایک طرف جاہلین
الامام الحافظ الکبیر زین الدین العراقی
{ جن کی 806ھجری میں ہوئی }
ان کی علمی حیثیت مسلم و مستند حتی کہ امام العز بن جماعہ نے فرمایا
کل من یدعی الحدیث فی الدیار المصریۃ سواہ فھو مدع
جو زین الدین عراقی کے علاوہ مصر کے شہریوں میں محدث ہونے کا دعویٰ کرے وہ صرف دعوی کرتا ہے
یعنی کہ آج کے زمانے میں زین الدین عراقی ہی اصل محدث ہیں
امام عراقی نے میلاد نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک نہایت لاجواب کتاب لکھی
جس کا نام المورد الھنی فی المولد السنی ھے
امام سخاوی نے فرمایا کہ ° میلادِ پاک کی محفل میں سب سے بہترین جو کتاب جو پڑھی جانی چاہیے وہ امام عراقی کی کتاب المورد الھنی ھے °
مزے کی بات ہے کہ امام زین الدین عراقی کی اس کتاب کی تخریج امیر المومنین فی الحدیث ابن حجر عسقلانی نے بھی کی ہے
امام سخاوی المورد الھنی جو کہ میلاد نامہ ہے اس کتاب کو مکہ پاک میں اس جگہ بیٹھ کر پڑھ کر سنایا کرتے تھے جہاں پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مبارکہ ہوئی تھی
پھر امام سخاوی نے خود ایک میلاد نامہ پر مشتمل کتاب لکھی جس کا نام الفخر العلوی فی المولد النبوی ہے
اس کتاب کے لکھنے کے بعد امام سخاوی سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہ کی جائے ولادت پر اپنی کتاب پڑھ پڑھ کر سنایا کرتے تھے
امام سخاوی کی جلالتِ علمی ایسی کہ پہاڑ بھی ہیبت سے چھوٹا ہو جائے
ان کے بعد علامہ الدھر امامِ وقت جلال الدین سیوطی نے میلاد نامے پر مشتمل ایک کتاب لکھی جس کا نام حسن القصد فی عمل المولد ھے
کون احمق ہے؟
°°° جو اس سیوطی کی تعلیمات کا رد کرے جس کو بیداری میں بہتر 72 بار جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت ہوئی تھی °°°
وہ سیوطی جو فرماتے ہیں کہ اللہ رب العزت نے اجتہاد کے لیئے جتنے علوم ہوتے ہیں وہ مجھے عطاء فرما دیئے ہیں اب میں چاہوں تو اجتہاد کر سکتا ہوں
وہ سیوطی میلاد پر کتاب لکھیں اور نجد کا گنوار دیوبند کا بھنگی اس میلاد کو بدعت کہے؟
امام سخاوی میلاد پر کتاب لکھیں جو لاکھ حدیث کے حافظ ہیں
اور جس کو درست عربی نہیں پڑھنی آتی ہو وہ میلاد کو بدعت کہے؟
وہ عراقی جس کے سوا کوئی محدث کہلانے کا حقدار نہیں
وہ میلاد پر کتاب لکھے اور جس کو محلے کی مسجد میں بمشکل امام بنایا گیا وہ میلاد کو بدعت کہے؟
قل ھل یستوی الذین یعلمون و الذین لا یعلمون
کہ دو کیا عالم والے اور جاہل برابر ہو سکتے ہیں؟
وہ محدثین وہ مجتہدین وہ علماء ربانیین میلاد پر کتابیں لکھیں اور یہاں جاہل و اجڈ لوگ بدعت کہیں؟
شرمِ نبی کہ خوفِ خدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں
مٹ گئے مٹ جاتے ہیں مٹ جائیں گے اعداء تیرے
نہ مٹا ہے نہ مٹے گا کبھی چرچا تیرا
تو گھٹائے سے کسی کے نہ گھٹا ہے نہ گھٹے
جب بڑھائے تجھے اللہ تعالیٰ تیرا
عقل ہوتی تو خدا سے نہ لڑائی لیتے
یہ گھٹائیں اسے منظور بڑھانا تیرا
سیدمہتاب_عالم# ✍️
