عشقِ_سیدِ_عالم 48
یہ مخطوطہ امام جزری علیہ الرحمہ کی کتاب تصحیح المصابیح کے مقدمہ کا ہے
یہ امام جزری کے اپنے ہاتھوں سے لکھا ہوا نسخہ ہے
امام جزری تصحیح المصابیح کے مقدمہ میں فرماتے ہیں کہ میں نے مسلم شریف کی قراءت امام مسلم کی قبر مبارک پر تبرک حاصل کرنے کی نیت سے کی تو مجھے اس کی کثیر برکات نصیب ہوئیں
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس کتاب ہے مقدمہ میں امام جزری نے اپنے ہاتھ سے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی مبارک نعل کا نقشہ بنایا ہے
اور چند اشعارلکھے
جن کا مفہوم ہے
اے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نعل پاک کے طالب جلدی آو ان سے ملاقات کا راستہ مل گیا ہے
اس نعلِ پاک کو اپنے سر پر رکھو جھک جاؤ اور اچھا اعتقاد رکھو اچھا گمان رکھو جو سچی محبت کا دعوی کرے اس سے علاماتِ محبت ظاہر ہوتی ہیں
پھر امام جزری نے نقشِ نعل پاک کے کچھ فضائل لکھے
🌹 جو نقشِ نعل پاک پاس رکھے گا لوگوں میں مقبول ہوگا
🌹 عنقریب وہ روضہ پاک کی حاضری سے مشرف ہوگا یا خواب میں سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرے گا
🌹 جس لشکر میں نقش پاک ہوگا وہ لشکر شکست نہیں کھائے گا
🌹 جس قافلے میں ہوگا اس پر ڈاکہ نہیں پڑے گا نہ مال چوری ہوگا
🌹جس گھر میں ہوگا وہاں آگ نہیں لگے گی
🌹 جس کشتی میں ہوگا وہ ڈوبے گی نہیں
🌹اس مبارک نعل پہننے والے صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے دعاء کرے گا تو قبول ہوگی
🌹 تنگی میں ہوا تو فرحت پائے گا
امام جزری جیسے عالمِ کبیر کے ہاتھوں سے لکھا ہوا نسخہ ہے اور نعل پاک کے فضائل وبرکات ہیں
°°° اگر کسی دل کے مریض کو چبھن ہو رہی ہے تو امام جزری کے بارے پڑھ لے کہ وہ کتنے بڑے عالم و امام تھے °°°
آپ امام القراء بھی ہیں مفسر بھی ہیں محدث بھی ہیں فقیہ بھی ہیں اصولی بھی ہیں
اگر پہاڑ جیسے عالم پر ہند کا چمار اعتراض کرے تو بہر صورت چمار مردود ہوگا
مذکورہ برکات نقشِ نعلِ پاک کی ہیں اصل کی برکات کیا ہیں قلم احاطہ نہیں کر سکتا
علماء نے فرمایا
نعل بھا نعلو
یہ ایسا نعل (جوتا) ہے جس کے صدقے ہم نعلو (بلندی) پاتے ہیں
حسان الہند عرض گزار ہیں
تمہارے ذَرِّے کے پر تو ستارہائے فلک
تمہارے نعل کی ناقِص مِثل ضیائے فلک
اور پھر
جو سر پہ رکھنے کو مل جائے نعلِ پاکِ حضور
تو پھر کہیں گے کہ ہاں تاجدار ہم بھی ہیں
ہر سچے عاشق کے گھر میں نقشِ نعلِ پاک موجود ہونا چاہئے تاکہ آفتوں بلاؤں سے محفوظ رہیں اور فیوض و برکات پاتے رہیں اور کوئی شیطان مہمان کی صورت گھر آئے تو اسے بھگاتے رہیں
اللہ رب العزت ہمارے سروں پر پلکوں پر نعل پاک کا سایہ رکھے
سیدمہتاب_عالم# ✍️
