لواء الحمد کی برکتیں

عشقِ_سیدِ_عالم 38

جب تک میدانِ محشر میں جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا لگا رہے گا جہنمیوں پر آگ اثر نہیں کرے گی حتی کہ لواءِ حمد اتار لیا جائے
اور یہ سب حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی برکت و منصب اور مقام کی وجہ ہوگا
(شرف المصطفیٰ جلد 6 صفحہ 126)
اس بلند و بالا جھنڈے کی کیا ہی اعلیٰ شان ہے اندازہ کریں جو اس کے سائے میں ہوگا وہ کس قدر امن میں ہوگا؟
اور جس نے وہ جھنڈا اٹھایا ہوا ہوگا یعنی حیدر کرار کرم اللہ وجہہ الکریم ان کی کیا شان ہوگی

{کنز العمال ” سبل الہدی والرشاد}
سپہ سالار کسی زمین پر پرچم تب گاڑتا ہے جب وہ اس کی ہو چکی ہو
جنابِ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم لواء الحمد زمینِ محشر پر گاڑ دیں گے یعنی میدانِ محشر ان کا ہے
اُس دن انہی کا سکہ چلے گا
اُنہی کا جھنڈا گڑا رہے گا
سب پرچموں سے بلند پرچم ہمارے نبی کا ہوگا
اور ہم اس جھنڈے کے سائے میں حضور کے ساتھ ساتھ ہوں گے
اللہ رب العزت روز محشر اس کے سائے میں جگہ دے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top