حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم اصلِ کائنات ہیں

عشقِ_سیدِ_عالَم 6

سیدی عبد العزیز الدباغ مصری الابریز میں فرماتے ہیں
کہ
جبریل امین اگر لاکھوں سال بھی زندہ رہیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معرفت کا چوتھا حصہ بھی نہیں پا سکتے
کیونکہ جبریل خود جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور سے پیدا ہوئے ہیں

جبریل امین اور تمام اولیاء حتی کہ جنات بھی یہ جانتے ہیں کہ ان کو جو مقام و مرتبہ نصیب ہوا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکت سے نصیب ہوا ہے

اور اگر جبریل حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت اختیار نہ کرتے تو ایک مقام بھی حاصل نہ کر پاتے

مزید فرمایا کہ
جبریل امین رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کے لیئے پیدا کیئے گئے ہیں

امام اھل سنت عرض گزار ہیں

فرشتے خِدَم رسولِ حشم تمامِ اُمم غلامِ کرم

وجود و عدم حدوث و قدم جہاں میں عیاں تمہارے لیے

وہ کنز نہاں یہ نور فشاں وہ کُن سے عیاں یہ بزم فکاں

یہ ہر تن و جاں یہ باغ جناں یہ سارا سماں تمہارے لیے

حضور انور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وجہِ وجود کائنات ہیں
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دلیلِ رب کائنات ہیں
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اصلِ کائنات ہیں

سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top