اے کریم اپنی دی ہوئی بھیک واپس نہ لینا

عشقِ_سیدِ_عالم 1

مطالع المسرات میں امام محمد مہدی متوفی 1054 ہجری فرماتے ہیں

الأنبياء إلى أممهم عطية ونبينا سيدنا محمد صلى الله عليه وسلم هدية وفرق بين العطية والهدية أن العطية للمحتاجين والهدية للمحبوبين

انبیاء کرام اپنی امتوں کے لیئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے عطیہ ہیں
جبکہ ھمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم ھدیہ ہیں
کیونکہ عطیہ محتاجوں کے لئیے ہوتا ھے اور ھدیہ پیاروں کے لئیے ہوتا ھے

اے گناہ گار گناہ چھوڑ
اے غفلت شعار غفلت سے باز آجا
کہ اللہ تعالیٰ تجھ سے محبت کرتا ھے تبھی تو اپنے پیارے کا امتی بنایا
اللہ تعالیٰ ھماری یہ نسبت سلامت رکھے
ہم خیرِ امت ہیں ہم افضل الامم ہیں ہم احب الامم ہیں
الحمد للہ علی ھذا
تو نے ایمان دیا تو نے جماعت میں لیا
تو کریم اب کوئی پِھرتا ہے عطیہ تیرا
اے مُعطیَ نِعَم اے قاسمِ اُمَم آپ نے ہمیں ایمان دے دیا ہے اور کریم جب کوئی شے بھیک میں دیتا ہے تو وہ چیز واپس نہیں لیتا
ہم سے بھی آپ ایمان واپس کبھی نہ لیں گے
قلت حیلتی انت وسیلتی ادرکنی یا رسول الله
صلی اللہُ علیہ وسلم
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top