عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 89
فكم من منفرد لا يشعر بالوحدۃ وكم من مجتمع ولكنه وحيد فالوحدة وحدة وجدان لا أبدان
کتنے ایسے لوگ ہیں جو تنہائی محسوس ہی نہیں کرتے اور کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جو ہجوم میں ہوتے ہوئے تنہاء ہوتے ہیں
❗ التبريزي ❗
کیونکہ اصل تنہائی اندر کی تنہائی ہے
بدن کی تنہائی نہیں ہے
اصل بات تعلق باللہ ہے اور اولیاء کرام کی ارواح سے رابطہ ہے جسے یہ حاصل ہوں وہ ہجوم میں تنہاء اور تنہائی میں محفل والا ہوتا ہے
دل میں ہو یاد تیری گوشہ تنہائی ہو
پھر تو خلوت عجب انجمن آرائی ہو
ہر وقت اپنی فکروں کو ارواحِ اولیاء کرام کے ساتھ متصل رکھیں
دنیا کے غم کم ہوں گے
دنیا سے تعلق ٹوٹے گا
اولیاء کرام سے تعلق مضبوط ہوگا
سکون و اطمینان کی بارشوں میں رہیں گے
سیدمہتاب_عالم# ✍️
