محفلیں اور یادیں

لطائفِ_علمیہ 153

يامَن يُذكِّرُني بعَهدِ أحِبَّتي
طابَ الحديثُ بِذكْرِهم ويطيبُ

اے میرے پیاروں کا دور یاد دلانے والے
ان پیاروں کے ذکر سے گفتگو اچھی اور خوشبودار ہوگئی ہے

أَعِد الحديثَ علي من جَنَبَاته
إن الحَدِيثَ عن الحَبِيبِ حَبِيبُ

ان کی گفتگو ذرا پھر سے دہراؤ کہ محبوب کے بارے بات بھی محبوب ہوتی ہے

بات اصل میں یہ ہے کہ
شام الم ڈھلی تو چلی درد کی ہوا
راتوں کا پچھلا پہر ہے اور ہم ہیں دوستو

آنکھوں میں اڑ رہی ہے لٹی محفلوں کی دھول
عبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو

وہ جن کے ساتھ علم و ادب کی محفلیں سجتی تھیں پروانے کہاں گئے
اب تو بس زندگی گزر رہی ہے اور ہم گزار رہے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top