تاریخِ_اسلامی 70
اھلِ عرب عموماً ایک جملہ کہتے ہیں
الاسلام کالشمس ان غرب فی بلد طلع فی بلد آخر
اسلام سورج کی طرح ہے ایک ملک میں غروب ہوتا ہے تو دوسرے میں طلوع ہوجاتا ھے
1258 سن عیسوی میں مسلمانوں پر قیامتِ صغریٰ قائم ہوگئی تھی
عروس البلاد { تمام ملکوں کی دلہن نام سے مشہور } شہر
یعنی بغداد پر منگولوں نے ایسی قیامت ڈھائی کہ تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی
مبصرین و ناقدین نے سمجھا کہ اب اسلام مٹ گیا
کیونکہ اسلام کے علوم و فنون کے مرکز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا گیا
علماء و فقہاء کے شہر کو اجاڑ کر رکھ دیا گیا
محدثین و متکلمین کی آماجگاہ کا ستنیاس مار دیا گیا
اولیاء و صلحاء کے شہر کو تباہ و برباد کر دیا گیا
مگر عین 1258 سن عیسوی میں یعنی اسی تباہی و بربادی کے سال °°° حکیمِ مطلق جنابِ رب العزت نے امت مرحومہ کو ابو السلاطین حضرت غازی عثمان رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کی صورت میں ایک سورج عطاء فرمایا °°°
جس نے تاریخ کی عظیم سلطنت اور مسلمانوں کی سب سے طویل المدت بادشاہت قائم کی تھی!
ایسی سلطنت جو تین بر اعظموں پر حاکم تھی
ایسی سلطنت جو خالص سنی ماتریدی صوفی عقائد کی نشر و اشاعت کرتی تھی
اس سلطنت کی بنیاد میں صوفیاء و علماء کا اہم ترین کردار تھا
اس سلطنت کے سلاطین میں سلطان محمد فاتح سلطان سلیمان عالیشان سلطان سلیم یاوز اور مراد خان اور سلطان عبد الحمید خان جیسے عظیم نیک سلاطین شامل تھے
1258 میں اللہ رب العزت نے عربوں کو انکی آسائشوں اور خدمتِ اسلام سے دوری کی وجہ سے رسوا کر کے ترکوں کو امتِ مرحومہ کی خدمت کا موقع دیا
اور پھر ترکوں نے تقریبا سات سو سال امت کی رہنمائی بھی کی اور خدمت بھی کی ہے
اگر کوئی قوم اپنی معاشی ترقی و مضبوط عسکری معاملات کی وجہ سے غرور و غفلت میں ہے تو گزری تاریخ اس کو سبق سکھا رہی ہے کہ
اللہ رب العزت تم سے سب چھین کر کسی اور کو اقوامِ عالم کا سردار بنا دے گا
فروغِ شمعِ تو باقی رہے گا صبحِ محشر تک
مگر یہ بزم پرانوں سے خالی ہوتی جاتی ہے
فروغِ شمع یعنی اسلام تو بڑھتا جائے گا من حیث القوم ہمارا اس فروغ میں کتنا حصہ ہے؟
خود دیکھ لیں
1258 ہمیں خبردار کر رہا ہے کہ تم تباہ کر بھی دیئے جاؤ تو قادر مطلق کہیں اور سے اپنے دین کے محافظ پیدا کر دے گا
جہاں میں اھلِ ایمان صورتِ خورشید جیتے ہیں
اِدھر ڈوبے اُدھر نکلے اُدھر ڈوبے اِدھر نکلے
کاش ہم طلوع ہونے والوں میں سے ہوں
سیدمہتاب_عالم# ✍️
