طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 119
اسلاف اپنا نظریہ کتاب میں لکھتے تھے اور کتاب 99 فیصد علماء خرید کر پڑھتے تھے
تو مصنف پر اعتراض بھی اھلِ علم ہی کیا کرتے تھے
یوں علم کی اہانت و علماء کی تذلیل نہیں ہوتی تھی اور اب علماء کرام کی باتیں سوشل میڈیا کی زینت بننے لگی ہیں
جن پر عوام کالانعام
(عوام جانوروں کی طرح ہوتی ہے) حیاء کی چادر اتار کر اعتراض کرتی اغلاط نکالتی ہے
اب اس میں قصور کس کا ہے؟
ان علماء کا جو مٹھی کھیر پکا محمد کتیاں اگے دھرنی کا کام کرتے ہیں؟
یا ہٹ دھرم بے غیرت عوام کا قصور ہے جو اپنے مذہبی پیشواؤں کو رسوا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی؟
میرا بارہا کا تجربہ ہے عوام کو بات سمجھ ہی نہیں آتی مگر اعتراض کرنے اور غلطیاں نکالنے میں ذرا دیر نہیں کرتے اور جب درست معنی بتا دیا جائے تو بغلیں جھانکتے ہیں
سب سے بڑے شریر وہ ہیں جو علماء کی کتابوں اور بیانات سے اختلافی باتیں نکال نکال کر عوام میں پیش کرتے اور فتنے کا سبب بنتے ہیں
یہی نکتہ ہے جو اس حدیث میں ہے کہ قربِ قیامت میں ایمان جنگلوں اور پہاڑ کی چوٹیوں پر محفوظ رہے گا
دوسری روایت میں ہے صلحاء و اولیاء حرمین شریفین کی طرف ہجرت کر جائیں گے
مجھے زندگی میں سب سے زیادہ جن سولات کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ یہ کہ فلاں دوست یا رشتہ دار ایسا ویسا ہے سمجھاؤ تو نہیں مانتا کیا کریں؟ کیسے راہِ راست پر آئے ؟ بہت سمجھایا ہے پھر بھی نہیں مانتا بحث کرتا ہے وغیرہ وغیرہ یا پھر آپ قرآن و حدیث سے دلیل دیں اسے منوانا ہے وغیرہ وغیرہ
میں پوچھتا ہوں
آپ نے کیوں منوانا ہے ؟
جبکہ اللہ رب العالمین نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو فرما دیا
اِنَّكَ لَا تَهْدِیْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَ لٰـكِنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ
بے شک تم جسے پسند کرو اسے خود سے ہدایت نہیں دے سکتے لیکن اللہ جسے چاہے ہدایت عطاء فرما دیتا ہے
ہمارا کام ایک بار سمجھانا ہے و بس
امام احمد بن حنبل کے پاس ایک شخص آیا کہنے لگا فلاں گمراہ شخص سنت کا انکار کرتا ہے
فرمایا اسے متنبہ کر دے
کہا وہ اگر وہ نہ مانے تو پھر ؟
فرمایا میں تجھے جھگڑا کرنے والا دیکھتا ہوں
یعنی ایک بار کہو اور بس
سمجھ گیا تو ٹھیک ورنہ تمہیں ثواب مل جائے گا
زبردستی اپنا عقیدہ تھوپنا عوام کے ذمے نہیں ہے بلکہ یہ حاکمِ وقت کے ذمے بھی نہیں ہے
اپنا صاف ستھرا مسلک سامنے رکھنا ہے اور چھوڑ دینا ہے
جس کے نصیب میں ہدایت ہوتی ہے وہ راہ پا جاتا ہے
چند اردو کتب پڑھ کر آپ علماء کو نیچا دکھانا چاہتے ہیں ؟
نیٹ سے سرچ کر کے علماء کو حرج میں ڈالنا چاہتے ہیں ؟
یہ بھی نہ کیا کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
