قابلِ_تقلیدخواتین 3
اگر آپ کو بتایا جائے تاریخِ اسلام میں ایک ایسی خاتون بھی گزری ہیں جو عمر بھر صرف تین بار گھر سے باہر نکلی ہیں
کتنا مشکل ہوگا یقین کرنا
مگر ایسا ہوا ہے
فاطمہ بنت العطار بغدادیہ
ایسی خاتون ہیں جو پوری زندگی میں صرف تین مرتبہ گھر سے نکلی ہیں
پہلی بار جس دن ان کی شادی ہوئی
دوسری بار جب وہ حج پر گئیں
تیسری بار جب ان کا انتقال ہوا
❗المنتظم فی تاریخ الملوک و الامم لابن الجوزی ❗
جس دن ان کا وصال ہوا بغداد کی گلیاں یوں بھر گئیں گویا آج عید کا دن ہے
تمام حکومتی افراد نے ان کی نمازِ جنازہ ادا کی
حفصہ بنت سیرین بہت بڑی محدثہ فقیهة تھیں
مہدی بن میمون کہتے ہیں
حفصہ بنت سیرین تیس سال جائے نماز (ایک خاص مقام جہاں نماز پڑھیں جاتی نہ کہ مصلی) پر رہیں وہاں سے صرف دو کاموں کے لیئے باہر آتی تھیں
ایک قیلولہ کرنے دوسرے قضائے حاجت کے لیے
❗سیر اعلام النبلاء للذھبی ❗
کیسی باعزت و باکرامت خواتین تھیں جن کا الله رب العالمین کے فرمان
وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِكُنَّ
اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو
پر مکمل ایمان اور کامل عمل تھا
آج کی مسلمان خواتین جو صرف لفظوں میں سیدہ کائنات کو آئیڈیل مانتی ہیں اور عمل فلمی فاحشات کی زندگی پر کرتی ہیں
ان کو کیا خبر عفت و پاکدامنی, پردے و حیاء میں کیسا سکون و اطمینان ہے
ان کی تقلید کریں جن کے قدموں میں جنت ملے گی
✍️ #سیدمہتاب_عالم
