ہزاروں علماء کے ہزاروں جھنڈے

اسلامی_طرزِتربیت 37

تمام مکاتب فکر کے علماء جن کی تعداد ہزاروں میں ہے اور جن کے شاگرد لاکھوں میں ہیں جمع ہو کر چیف آف آرمی سٹاف کے پاس وقت لیکر جانا چاہئے
اور ان کو کہیں
چیف صاحب
فلسطین کا مسئلہ حل کریں اور اب ہمیں سیاسی حل نہیں عسکری حل دیں
ایک کمیٹی بنائی جائے جو سب علماء کو جمع کرے اور ان علماء کے مدارس کے تمام پڑھنے والے اور پڑھ چکے اور پڑھ چکے سے پڑھ چکے اور آگے ان سے جو پڑھ چکے سب جمع ہوں
ہر مدرسے کا الگ رنگ کا جھنڈا ہو اور اس مدرسے کے لوگ اسی جھنڈے تلے جمع ہوں اور ان کے ایک سربراہ عالم ہوں جن کی قیادت میں وہ سب سفر کریں
سینکڑوں قافلے چیف صاحب کے پاس جائیں
اپنا مدعا رکھیں
ہمیں سیاسی حل نہیں عسکری حل دیں
ہم آپ کو مالی قوت بھی دیں گے اور افرادی قوت بھی دیں گے
آپ اسرائیل کے وزیر اعظم کا نام لیکر بیان دیں
آپ فلسطین میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے پاکستانی آرمی بھیجنے کا اعلان کریں
یہ کام آج آپ نہیں کریں گے تو آپ کے بعد آنے والا کوئی اور کرے گا
کام ہو جائے گا
بہتر ہے آپ کریں اور آپ کو جچتا بھی ہے
علماء یہ قدم اٹھائیں تو لطف آ جائے گا
ہزاروں علماء کے جھنڈوں تلے لاکھوں علماء امت کے اتحاد و اتفاق کا بے مثال نظارہ ہوگا اور آپ کی صبح کا ایک تارہ ہوگا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top