طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 115
آپ صاحبِ قبر کو جانتے ہیں؟
اس خاک میں دنیا کی ہر قیمتی شے سے زیادہ قیمتی شخصیت دفن ہیں
یہ علم و فضل کی انتہاؤں کو چھونے والے امام مُزَنی کی قبر مبارک ہے
یہ امام شافعی کے شاگرد اور فقہ شافعی کے دوسرے بڑے امام ہیں
حتی کہ امام شافعی نے ان کے بارے فرمایا
لو ناظر الشيطان لقطعه
اگر مُزَنی شیطان سے مناظرہ کرے تو اسے بھی شکست دے دے گا
❗مناقب شافعی للبیہقی ❗
شیطان معلم الملائکہ رہا ہے اور امام رازی نے توحید پر تین سو ساٹھ دلائل دیئے اس مردود نے اپنے باطل علم سے وہ دلائل توڑ دیئے
مگر امام مزنی سے نہیں جیت سکتا
ان کی کتاب المختصر اتنی مشہور اور اھم تھی کہ والدین لڑکی کے جہیز کے سامان میں وہ مبارک کتاب رکھتے تھے
یعنی ہر لڑکی کے جہیز میں المختصر ضرور ہوا کرتی تھی
❗سیر اعلام النبلاء ❗
ابو زرعہ الدمشقی نے اعلان فرمایا تھا کہ جو المختصر حفظ کرے گا اسے سو دینار دیئے جائیں گے
یعنی نصف کلو کے قریب سونا دیا جائے گا جو کہ آج کی قیمت کے لحاظ سے تقریبا آٹھ کروڑ بنتے ہیں
اتنی اہمیت والی کتاب تھی اور اتنے ہی علمِ دین پسند کرنے والے حکام تھے!
امام مُزَنی یتیم بچیوں کی کثرت سے پرورش کرتے تھے حتی کہ ایک یتیم بچی نے دعاء کی الله رب العزت آپ کو آگ سے محفوظ رکھے تو اس دعاء کا ایسا اثر ہوا امام مزنی اپنا ہاتھ آگ میں ڈال دیتے تو آگ ہاتھ کو جلا نہیں سکتی تھی!امام مزنی فقہ حنفی کے عظیم فقیہ و محدث امام طحاوی کے ماموں ہیں
امام مزنی کی ہمشیرہ امام طحاوی کی والدہ ام احمد ایسی بے مثل و بے مثال خاتون تھیں کہ وقت کے علماء و مشائخ ان کے شاگرد تھے حتی کہ خود امام طحاوی کی تعلیمی تربیت انہوں نے فرمائی تھی
ایک بار امام مزنی نے غصے میں اپنے بھانجے امام طحاوی کو فرمایا
خدا کی قسم تم کبھی کامیاب نہیں ہو سکو گے
امام طحاوی نے اس کے بعد ان کی شاگردی چھوڑ دی اور ابو جعفر بن ابی عمران کی شاگردی میں چلے گئے اور حنفی مذہب کے مطابق فتویٰ دینے لگے
ایک دن امام طحاوی امام مزنی کے قبر کے پاس سے گذرے تو فرمانے لگے
الله آپ پر رحمت فرمائے اگر آپ آج زندہ ہوتے تو اپنی قسم کا کفارہ ادا کرتے
❗ابن عساکر ❗
امام مزنی نے وصیت فرمائی کہ مجھے شیبان راعی رضی الله عنہ کی قبر کے پاس دفن کیا جائے
باوجود کہ امام مزنی اتنے بڑے عالم تھے مگر اپنی قبر ایک امی ولی (جو بظاہر کسی عالم سے نہ پڑھا ہو) کے ساتھ بنانے کی وصیت کی
کیونکہ وہ جانتے تھے ولی کا پڑوس دنیا و آخرت میں بھلا ہی بھلا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
