ھم صحابہ کرام سے محبت کیوں نہ کریں

تعظیم_و_تکریمِ_صحابہ_فرض_ھے 18

جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی تو

یعرفونہ کما یعرفون ابناءھم

اھل کتاب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے جانتے ہیں جیسے اپنے بچوں کو پہچانتے ہیں
تو عبد اللہ بن سلام {جو پہلے یہودیوں کے بڑے عالم تھے} کہنے لگے

لانا اشد معرفۃ برسول اللہ منی بابنی
بے شک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے بیٹے سے بھی زیادہ پہچانتا ہوں
سیدی عمر فاروق نے فرمایا
وہ کس طرح؟
کہا کہ میں سچی اور پر یقینی گواہی دیتا ہوں کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اس میں مجھے ذرہ بھی شک و شبہ نہیں
مگر میں اپنے بچے کی گواہی نہیں دے سکتا کہ میرا ہی ہے کہ نہیں کیونکہ عورتیں کیا کرتی ہیں معلوم نہیں
{ تفسیر ثعلبی }

اللہ اللہ
صحابہ کرام نے جب اس جناب صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کر لی پھر سب سے زیادہ انہی کی جان پہچان رکھی

انہیں جانا انہیں مانا نہ رکھا غیر سے کام
للہ الحمد میں دنیا سے مسلمان گیا

انہی کو سوچا سمجھا
انہی پہ اتنا یقین تھا کہ وہ جو فرما دیں وہ بات ٹل نہیں سکتی
تبھی تو عبد اللہ بن سلام نے حضور کی نبوت پہ ذرہ شک نہ کیا اور اپنے بیٹے کے اپنا خون ہونے پہ اتنا یقین نہ رکھا

ایک اور حدیث پڑھیں اور صحابہ کا حضور پہ ایمان کیسا تھا غور کریں
امام ابن بشکوال نے الفوائد المنتخبہ میں اپنی سند سے ایک حدیث ذکر کی
کہ ایک صحابی کی کنیت ابو عمرہ تھی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے تو فرمایا
یا ام عمرہ
یعنی ابو عمرہ کی جگہ ام عمرہ فرما دیا
وہ صحابی فورا اپنا ہاتھ شرمگاہ کی طرف بڑھانے لگے
حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
رکو
کیا کر رہے ہو
عرض کی

واللہ ماظننت الا انی امرءۃ لما قلت لی یا ام عمرہ

یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب آپ نے مجھے ام عمرہ کہا تو مجھے یہی لگا کہ میں عورت بن گیا ہوں

فرمایا
میں بھی ایک انسان ہوں
میں بھی مزاح کرتا ہوں

دیکھئے صحابہ کرام کا کیسا با کمال عقیدہ تھا کہ جو ان مبارک لبوں سے نکل کیا وہ اسی وقت پورا ہوجاتا ھے

وہ زبان جس کو سب کُن کی کنجی کہیں
اسکی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام

اسی لیئے ھم صحابہ سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ انہوں نے ہر لحاظ ہر اعتبار ہر طرح نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ کو مقدم رکھا
یقین کیا مال و جان و اولاد تک کو ان پر قربان کر دیا
تو پھر ایسے میں یہودیوں کے لے پالکوں کی صحابہ کرام کے تعلق سے ہفوات کی کوئی اھمیت نہیں رہ جاتی کیونکہ صحابہ کرام علیہم الرضوان کا ایمان حضور کی تقلید و اتباع و اطاعتِ کامل ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top