تاریخِ_اسلامی 26
یہ گھوڑا
اندلس کے الحمرا محل کو دیکھ رہا ہے مگر اسے خود پر سوار ہونے والا کوئی مرد نہیں مل رہا
یہ وہی گھوڑا ھے جو بیت المقدس کی طرف دیکھ رہا ھے اور پوچھ رہا ھے کہ صلاح الدین کہاں ہے؟
اور یہ وہی گھوڑا ہے جو شام کے تباہ شدہ احوال طرف دیکھ رہا ھے اور پوچھ رہا کہ عمر بن عبد العزیز کہاں ہیں؟
یہ وہی گھوڑا ہے جو بغداد کی طرف دیکھتا اور پوچھتا ہے کہ ہارون الرشید کہاں ہے؟
یہی گھوڑا ہے جو اناطولیہ کے جنگلوں میں عثمان غازی کو ڈھونڈ رہا ھے
یہ وہی گھوڑا تو ہے جو غزنی کے پہاڑوں کو دیکھ کر پوچھ رہا ہے محمود کہاں چلا گیا ہے
اور یہ وہی گھوڑا ہے جس نے سیوٹا اور میلیلا کو دیکھا اور کہا کہ موسیٰ بن نصیر کہاں ہیں؟
اور وہ جس نے غرناطہ اور میڈرڈ کی طرف دیکھا اور کہا کہ طارق بن زیاد کہاں ہے؟
اسی نے فرانس کے جنوب میں پوچھا کہ عبدالرحمن الغفیقی کہاں ہے؟
اور اس نے مراکش میں پوچھا، یوسف بن تاشفین کہاں ہے؟
قاہرہ میں قطز کہاں ہیں؟
اور تیونس میں عقبہ بن نافع کہاں ہے؟
اور لیبیا میں حسن بن النعمان اور زہیر بن قیس البلاوی کہاں ہیں؟
اور الجزائر میں شہیدوں کے پوتے کہاں ہیں جنہوں نے اپنے خون سے مٹی کو سیراب کیا؟
پھر اس گھوڑے نے ہماری طرف دیکھا اور کہا کہ مسلمان کہاں ہیں؟
اے سائس اٹھ گھوڑوں کو ذبح کر دے
گھوڑوں کا کیا کام ہے جبکہ شہسوار ہی چلے گئے ہیں
{منقول}
کبھی کبھار اتنے عظیم آباء کی اولاد ہونے پر ہمیں شرم آتی ہے کہ وہ کیا تھے ھم کیا ہیں
روز محشر ہم ان کا سامنا کیسے کریں گے
زمیں پوچھتی ہے وہ غازی کہاں ہیں؟؟؟
لا غالب الا اللہ
سیدمہتاب_عالم# ✍️

