گویا مصیبت تھی ہی نہیں

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 45

تَبكي علىٰ سُوءِ حَظّك فَـيَأْتِي كَرَمُ اللهِ فَـتَبكي علىٰ سُوءِ ظَنِّك

تم اپنی بری قسمت پر روتے ہو جب الله رب العالمین کا کرم ہوگا تو تم اپنی بدگمانی پر رویا کرو گے
❗ التبريِزي ❗
آج روتے ہو کہ میری فلاں مصیبت ختم کیوں نہیں ہو رہی کل رویا کرو گے کہ میں نے بے صبری کیوں کی تھی ؟
بہت بار کا تجربہ ہے کہ انسان جب مصیبت میں مبتلاء ہوتا ہے تو گویا دنیا بھول جاتا ہے اور جب مصیبت ختم ہو جاتی ہے تو گویا مصیبت تھی ہی نہیں
تو ہنستا ہے کہ میں زیادہ ہی پریشان تھا

انسان جلد باز , ناشکرا بے صبرا ہے
اسی وجہ سے توکل و رضاء سے اکثر خالی پایا جاتا ہے مگر جب یہ صبر و رضاء سیکھ لے توکل کرے تو مصیبت بھی نعمت یقین کرتا ہے بیماری کو جی داری اور وباء کو روحانی شفاء جانتا ہے
اور یہ مقام ولایت کا مقام ہے

سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top