کچھ نہ کچھ آنکھوں کے سامنے رکھا کریں

اسلامی_طرزِتربیت 161

ایک بادشاہ نے وزیر کو کہا میری انگوٹھی پر ایسا جملہ لکھوا دو کہ میں خوشی میں پڑھوں تو غمزدہ ہو جاؤں اور غمی میں پڑھوں تو خوش ہو جاؤں
وزیر باتدبیر تھا
اس نے انگوٹھی پر لکھوا دیا
هذا الوقت سيمضي
یہ وقت گزر جائے گا
انسان جب غم میں ہو تو یہ یاد کر لے کہ غم دائمی نہیں اور خوشی میں ہو تو یاد رکھے خوشیوں کو فناء ہے
ملکِ فانی میں فناء ہر شے کو
خواہ خوشی ہو یا غمی ہو اسے ایک دن ختم ہونا ہے
ہر عروج کو زوال ہے خواہ وہ عروج خوشیوں کا ہو ہ
یا غموں کا ہو
یہاں ایک بات سمجھنے کی ہے وہ یہ کہ یاد دہانی کے لیئے کچھ منفرد کام کرنا چاہیئے
جدید دور ہے موبائلوں میں ریمانڈر لگا دیا جاتا ہے
نماز کے وقت کا لگا لیں
یومیہ یا ہفتہ وار یا ماہانہ صدقہ کرنے کا لگا لیں
حکمِ شریعت پر عمل کرتے ہوئے ہر ہفتے الگ الگ ذی رحم رشتہ داروں سے ملاقات کا لگا لیں
روزانہ قرآن کریم پڑھنے کا وقت متعین کریں اس کا لگا لیں
اسی طرح دیگر اچھے کاموں کے لیئے لگا لیں
اپنے گھر و دفتر میں یا دوکان وغیرہ میں چٹ وغیرہ چپکا لیں
خلفاء راشدین و ملوکِ اسلام کی انگوٹھیوں پر مختلف عبارتیں نقش ہوا کرتی تھیں
اس کی وجہ بھی یہی ہے وہ خود کو یاد دلاتے تھے کہ یہ کام ہونا ہے یا یہ عقیدہ ہے
جدید آلات (ڈیوائسز) کو دینی مقاصد میں استعمال کریں اور ثواب کا ذریعہ بنائیں
حضرت سفیان الثوری کی جیب میں ایک کاغذ کا ٹکڑا ہوتا وہ اسے بار بار نکال کر دیکھتے تھے
کسی نے دیکھا تو اس پر لکھا تھا
یا سفیان اذکر وقوف بین یدی الله عزوجل
اے سفیان الله کی بارگاہ میں پیش ہونے کو یاد رکھ
حلیہ الاولیاء
جب نفس کو لگام ڈالنے میں آپ مخلص ہوں گے تو اسے ڈرا دھمکا کے رکھیں گے اور پھر مختلف حیلے اپنائیں گے
نفسا نفسی کا دور ہے
لہذا اپنی ذمہ داریاں یاد نہ رکھ سکیں تو موبائل کے ریمانڈر سے یہ کام لیا کریں
اگر اپنے حقوق و فرائض کے ریمانڈر آپ اپنے موبائل میں لگائیں گے تو محشر میں اوروں کے موبائل ان کے خلاف گواہی دیں گے آپ کے موبائل آپ کی حمایت میں گواہی دیں گے
اور پھر نفس پر اتنا تو قابو ہونا چاہیے کہ ریمانڈر میں جس کام کے لیئے گھنٹی بجی وہ کرنا ہی کرنا ہے
موبائل آپ کا ساتھی ہے آپ پر منحصر ہے اسے اچھا بنائیں یا برا بنائیں
یہ تو سادہ ڈیوائس ہے آپ کی صحبت میں آئی تو دیکھیں کیا حال کیا آپ نے؟

موبائل کی میموری اور ہسٹری خود نہیں بنی آپ نے بنائی ہے
یعنی آپ کا اثر اس پر پڑا یا وہ ستھرا موبائل ہے یا گندہ ہے
تو سمجھیں کہ بے جان شے کو آپ نے اچھا یا گندہ کر دیا ہے
تو پھر آپ کی شخصیت کا اثر آپ کی اولاد اور معاشرے پر کتنا مثبت یا منفی پڑتا ہوگا ؟؟؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top