تصوف_وصوفیاء 65
مادیت کے دور میں اولیاء کرام کی کرامات کو بیان کرنا چاہے
اور جو یہ بہانہ بناتے ہیں سوشل میڈیا کا دور ہے لوگ مذاق اڑائیں گے وہ گدھے ہیں
کرامات کا حق ہونا عقیدہ ہے اور عقیدہ مادیت زادوں کے ڈر سے بیان نہ کرنا نفاق ہے
یہ دور غربتِ اسلام کا دور ہے
لہذا منافقین و مادہ پرستوں کے جالوں سے بچیں
بلکہ بعض مادہ پرست مذہبی حلیہ پہنے آپ کو مل جائیں گے.
آج تم کراماتِ اولیاء ڈرتے جھجکتے بیان کرتے ہو کل تمہارے بچے انبیاء کرام علیہم السلام کے معجزات کے انکاری ہو جائیں گے
❗ کرامت ہوتی ہے وہ ہے جو آسانی سے عقل میں نہ آئے
بے ایمان سائنس کے زور و شور میں شرمانا مت.
کرامات کا بیان جاری رکھنا بھی جہاد ہے
شکوک وشبہات پیدا کرنے کا دور ہے
سائنسی شبہ ,
لوگوں کے متنفر ہونے کا شبہ ,
مذاق اڑایا جائے گا یہ شبہ ,
یہ سب شبہات اسلامی لباس و پردے میں رہنے والے منافق پیدا کرتے ہیں
قل الحق
حق ہی کہو
عقیدے چھپا کر عقیدے کی اشاعت ممکن ہے؟
صوفیاء کرام کے حالات پڑھیں اور خاص و خالص مسلمان بنیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
