چھ حالات میں کبھی بدبختی نہیں آتی

علوم_القران 9

اگر کوئی چاہتا ہے کہ وہ بدبخت نہ ہو تو مندرجہ ذیل چھ حالات کو ہمیشہ سامنے رکھے
ان چھ حالات کو اختیار کرنے والا ان شاء اللہ کبھی بدبخت نہیں ہوگا ہمیشہ خوش بخت رہے گا

(1) والدین سے حسن سلوک کرنے والا بدبخت نہیں ہوگا
قرآن کریم میں ہے
وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّاراً شَقِيّاً
اس نے مجھے میری والدہ کیساتھ اچھا سلوک کرنے والا بنایا اور مجھے سخت طبیعت اور بد بخت نہیں بنایا
° والدین سے بھلائی کرنے والا بری موت نہیں مرتا اس کے رزق اور عمر میں برکت دی جاتی ہے °

(2) دعاء مانگنے والا کبھی بدبخت نہیں ہوتا
وَلَمْ أَكُن بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيّاً
اور میں تجھ سے دعاء مانگ کر اے میرے رب میں بدبخت نہیں ہوا
° دعاء انبیاء کرام علیہم السلام کا ہتھیار ہے روئے زمین پر کفار کے خلاف پہلا ہتھیار دعاء تھی °

(3) تلفظ کی درستی کے ساتھ قرآن پڑھنے والے کیساتھ کبھی بدبختی نہیں آتی
مَا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْءانَ لِتَشْقَى
ہم نے قرآن اس لیئے نہیں اتارا کہ تم مشقت میں پڑ جاؤ
° کثرت سے تلاوتِ قرآن رحمت و برکت اتارتی ہے اس سے کثیر خیر و برکت ملتی ہے °

(4) ہدایت کی اتباع کرنے والا کبھی بدبخت نہیں ہوتا
فمن اتبع هداي فلا يضل ولا يشقى
تو جس نے میری ھدایت کی پیروی کی نہ وہ گمراہ ہوگا نہ بدبخت ہوگا

  • اھلِ سنت مہدی ہیں تو ان کے جمہور کی راہ پر چلنے والا کبھی بدبخت نہیں ہوگا •

(5) خشیتِ الٰہی رکھنے والا کبھی بدبخت نہیں ہوگا
سيذكر من يخشى ويتجنبها الأشقى
عنقریب نصیحت پائے گا جو ڈرتا ھے اور اس سے دور رہے گا بڑا بدبخت

  • بارگاہِ الٰہی میں خشیت رکھنے والا بلند ہے اور جس کا رتبہ وہاں بلند ہے وہ بدبخت نہیں ہوگا •

(6) تقوی اختیار کرنے والا کبھی بدبخت نہیں ہوگا
وسيجنبها الأتقى
اور عنقریب اس سے دور رہے گا جو سب سے بڑا متقی ہے

  • تقوی مخلوق کی وہ صفت ہے جسے رب العالمین مخلوق میں سب سے زیادہ پسند فرماتا ہے •
    والدین سے حسنِ سلوک کریں,رب العالمین سے دعاء کرتے رہیں,قرآن کریم کی تلاوت کرتے رہیں,قرآنی ہدایات کی پیروی کرتے رہیں,اللہ رب العزت سے ڈرتے رہیں اور حرام چیزوں سے بچتے رہیں تو بد بختی قریب بھی نہیں آئے گی
    آپ کے دن رات اچھے ہوں گے, حالات غربت میں بھی پرسکون ہوں گے, خوش بخت رہیں گے, خوش باش رہیں گے, اس خوش بختی کا اثر چہرے پر نور و سکون کی صورت واضح دیھکنے والے کو نظر آئے گا
    سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top