الحب_و_العشق 23
°°° باپ پر اہم ترین فرض °°°
حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں
- تین چیزوں سے اپنی لڑکیوں اور بیویوں کو دور رکھو •
ناول , کالج , سیمنا
پھر اسکی تفصیل نیچے لکھی ہے
اور یہ حقیقت ہے کہ جس مسلمان لڑکی کو سورہ یوسف کی تفسیر پڑھنے سے منع کیا گیا کہ اس میں عشق و محبت کی بات ہے وہ مسلمان لڑکی عشقیہ فسقیہ ناول پڑھے
اور جذبات کو ابھار دینے والے قصے پڑھے گی تو اس کا دل و دماغ نہ چاہتے ہوئے بھی عشق کی طرف بڑھے گا اور یہ اس لڑکی کی بے عزتی کو کافی ہے آپ علماء و محدثین و فقہاء کے حالات پڑھیں تو ان میں آپ کو بے شمار محبت کرنے والے عشق میں گرفتار ہونے والے ملیں گے مگر آپ عالمات ,فقیہات , محدثات کے حالات پڑھیں آپ کو ایک بھی محبت میں پڑنے والی نہیں ملے گی
یہ صرف ہمارے پر فتن زمانے کا تماشا ہے کہ دینی , مذہبی جامعات میں پڑھنے پڑھانے والیاں اس چکر میں کثرت سے اور سر عام پڑی نظر آتی ہیں
سابقہ زمانے اور ہمارے میں فرق یہ ہے کہ انکے زمانے میں سر عام لڑکی اپنا حالِ دل نہ بیان کرتی اگر دل گرفتارِ بلاء ہو بھی جاتا تو بھی جس کے لیئے ہے اسکو بھی معلوم نہ ہوتا تھا
جبکہ ہمارے زمانے میں پوری دنیا کو پتا ہوتا ہے اور یہ بے حیائی کے سوا کچھ نہیں ہے
دوسری چیز کالج ہے تو اس وقت مسلمان جو ذلیل ہیں ان کی سب سے بنیادی وجہ کالج و یونیورسٹی ہی ہیں خواہ وہ مردوں کے ہوں یا خواتین کے
اس پر امت کے مفکرین خوب لکھ چکے ہیں
اکبر الہ ابادی نے خوب فرمایا
یوں قتل سے بچوں کے وہ بدنام نہ ہوتا
افسوس کہ فرعون کو کالج کی نہ سوجھی
تیسری چیز سینما ہے جو کچھ لڑکی ناول و کالج میں صرف پڑھتی ہے سینما اس کا عملی طریقہ سکھاتا ہے
اور سیمنا جدید دور کا کوٹھا ہے جہاں جب دل کرے جو دل کرے جو دل کرے طوائفہ یا اس کا دلال دیکھا جا سکتا ہے
اور جدید دور کا سیمنا موبائل ہے
ماں , باپ , بھائی کو نہیں معلوم کہ بیٹی , بہن اس میں کیا کچھ دیکھ رہی ہے اور کیا کچھ سیکھ رہی ہے
اسی وجہ سے بے شمار کیس سامنے آتے ہیں کہ بچی بے دین بن جاتی ہے ہم جنس پرست بن جاتی ہے بد عقیدہ ہو جاتی ہے حالانکہ گھر سے کم ہی نکلتی ہے
° گھر سے کم نکلتی ہے مگر پوری دنیا کو موبائل کی صورت میں گھر بلا رکھا ہوتا ہے °
اس لیئے بچیوں اور بچوں کے موبائلوں پر نظر رکھنا انکی جانچ پڑتال کرتے رہنا خصوصاََ باپ پر فرض ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
