اسلامی_طرزِتربیت 140
علماء کرام نے واضح فرمایا ہے
عقل بھی رزق ہے
مگر بد قسمتی سے مادیت کے دور میں صرف مال و دولت کھانے پینے پہننے کو رزق سمجھ لیا گیا ہے
جسے عقل دی گئی اسے سب سے بہتر رزق دیا گیا
یہی وجہ ہے عقل والے یعنی علماء و فقہاء کبھی مالداروں کے مال کی کثرت پر حسد و رشک نہیں کرتے کیونکہ وہ جانتے ہیں ان کے پاس سب سے بہترین رزق ہے
رزق میں مال و دولت کھانا پینا اولاد و ازواج محبت و حصولِ محبت علم و عقل سب شامل ہیں
اب اہم ترین نکتہ سمجھیں کہ عقل کی پہچان کیسے ہو تو
جو دنیا و داروں سے جتنا زیادہ دور ہے وہ اتنا بڑا عقل مند ہے
یعنی جو مال جمع نہیں کرتا نہ مال کی طمع کرتا ہے بس وہی عقل مند ہے جو آخرت کی طرف چلتا ہے وہ آخرت کے لیئے زاد راہ تلاش کرتا ہے نہ کہ دنیا کے لیئے طمع و جمع کرتا ہے
وہی عقل مند ہے
عقل اعلی ترین رزق ہے
°°° اسی عقل کی بناء پر لوگوں کو ثواب ملے گا اسی عقل کی بناء پر ایمان مضبوط ہوتا ہے اسی عقل کی بناء پر دنیا سے تنفر پیدا ہوتا ہے °°°
✍️ #سیدمہتاب_عالم
