نقشِ نعلینِ پاک کی برکات اور اس پر کتنی کتابیں لکھی گئیں

عشقِ_سیدِ_عالم 52

عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں اضافہ کرنے کے چند طریقے

زیرِ نظر تصویر حدیث پاک کی مشہور ترین کتاب فردوس الاخبار کا قلمی مخطوطہ ہے
اور اس حدیث کی عظیم کتاب کے سرِ ورق پر حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک نعلین شریفین کا نقشہ ھے!

صدیوں پہلے کے علماء زیادہ با ادب اور دین کی سمجھ رکھنے والے تھے
پھر بھی حدیث کی کتاب کے سر ورق {ٹائٹل پیج} پر نعلِ پاک کا نقشہ بنایا
اور اشعار لکھے جس میں پہلے شعر کا مطلب ہے کہ
اے نعلِ پاک کے نقش کو دیکھنے والے اسکو بوسہ دو اور متکبر نہ بنو

اور اندر لکھا ہے کہ
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین پاک کا نقش جس کے پاس ہوگا اگر گھر میں ہوا تو گھر نہیں جلے گا کشتی میں ہوا تو کشتی نہیں ڈوبے گی اور سفر میں ہوا تو ڈاکہ نہیں پڑے گا

صدیوں سے علماء کرام نعلِ پاک کے فضائل و برکات پر کتابیں لکھتے آ رہے ہیں

میں ان میں سے چند کتابوں کے نام ذکر کرتا ہوں

اور آپ غور کریں کہ اگر پرانے علماء اگر امت کے فقہاء و محدثین بھی ایسا کرتے تھے تو آج کون کمبخت ان کے پائے کا ہے جو رد کرتا پھرے

(1) تمثال نعلی النبی صلی اللہ علیہ وسلم
لکھنے والے امام حافظ ابو روح عبد المعز جن کی وفات 618 ھجری میں ہوئی

(2) نتیجۃالحب الصمیم
لکھنے والے حافظ سلیمان الکلاعی جن کی وفات 634 میں ہوئی

(3) جزء تمثال نعل النبی صلی اللہ علیہ وسلم
لکھنے والے امام ابن عساکر جن کی وفات 684 میں ہوئی

(4) اللائی المجموعہ
لکھنے والے عبد اللہ بن محمد قرطبی جن کی وفات 702 ھجری میں ہوئی

(5) خدمۃ نعل القدم المحمدی
لکھنے والے امام سراج الدین بلقینی جن کی وفات 805 ھجری میں ہوئی

(6) خادم النعل الشریف
لکھنے والے علامہ سیوطی جن کی وفات 911 ھجری میں ہوئی

(7) فتح المتعال
لکھنے والے امام تلمسانی جن کی وفات 1041 ھجری میں ہوئی

(8) اور تو اور نیل الشفاء نام سے اشرفعلی تھانوی نے بھی لکھی
مگر اب چیلے بدعت بدعت کی رٹ لگاتے ہیں

علماء کرام نے کیوں اتنی تصانیف نعل پاک کے فضائل و برکات پر لکھی ہیں
اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر امتی بچہ بوڑھا جوان مرد و عورت کے دل میں حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اجاگر کی جائے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب ہر شے کی انتہائی تعظیم و توقیر کی جائے

مگر چند بد باطن لوگوں کو تکریمِ مصطفی ہضم نہیں ہوتی اور ان شاءاللہ جہنم کی آگ ان کا ہاضمہ درست کرے گی

آپ خود کو اور اپنے بچوں کو حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پر پختہ کریں نیچے چند ایسے طریقے لکھنے کی کوشش کرتا ہوں جس سے جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت جلد بڑھے گی

یاد رکھیں کہ
جس کا ذکر زیادہ ہوگا اس سے محبت بڑھے گی تو ایسے کام کیئے جائیں جن سے ہر وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد آتی رہے ہوں گناہ سے بھی بچت رہے گی اور عشق میں بھی اضافہ ہوگا

(1) اپنے گھر و دوکان و دفتر، و گاڑی پر نعلینِ پاک کا نقش لگائیں اور ممکن ہو سکے تو سارا سال اپنے کپڑوں پر بھی سجایا کریں کیونکہ جب جب نگاہ پڑے گی سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد آئے گی

(2) سبز رنگ کا استعمال زیادہ کریں اس سے گنبد خضراء کی یاد آئے گی

(3) روز صبح و شام پرسوز نعتیں سنا کریں خصوصاً حاجی مشتاق علیہ الرحمہ کی نعتیں
آج کل کی تیز لہجے اور ڈسکو ٹائپ سے یکسر اعراض کریں

(4) اعلی حضرت کی کتاب الامن والعلی اور تجلی الیقین پڑھیں
یقین کریں واضح عشق بڑھتا ہوا محسوس کریں گے

(5) حدائق بخشش سے روز ایک نعت پڑھنا معمول بنا لیں

(6) آبِ کوثر مفتی امین صاحب علیہ الرحمہ کی لاجواب کتاب ہے وہ پڑھیں

(7) ٹوتھ پیسٹ اور برش کی جگہ مسواک استعمال کیا کریں

(8) موبائل ٹیون کسی پر سوز نعت کی لگائیں

(9) رات کو آخری کام درود پاک اور اٹھتے ہی پہلا کام درود پاک پڑھا کریں

(10) اپنے بچوں کو نعت پاک سننے کا عادی بنائیں گھر میں بلند آواز سے نعتیں چلایا کریں

اس میں مزید آپ غور کر کے ایسے کاموں کا اضافہ کر سکتے ہیں جن سے سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد تازہ رہے
عشقِ مصطفیٰ سلامت تو ایمان سلامت
کتنا ہی بد بخت ہے وہ انسان جس کو ہر روز جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد کم از کم چار پانچ بار نہ آتی ہو
یاد کا مطلب کلمہ و نماز میں نام پاک لینا نہیں باقاعدہ یاد کرنا کہ ہم پر ہماری جان سے زیادہ عزیز آقا صلی اللہ علیہ وسلم بڑے جمال و کمال والے ہیں
اللہ رب العزت ہمیں عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں فناء فرمائے

سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top