ناگن بیوی یا بیوی ناگن

المزاح_و_الظرافت 12

ایک دیہاتی کسی لڑکی کو نکاح کا پیغام دینا چاہتا تھا مگر ڈرتا تھا
اس نے سوچا کیوں نہ قرآن سے فال نکال لی جائے
دیکھتے ہیں کیا اشارہ آتا ھے
جس آیت پر میری انگلی آگئی بس وہی کام کروں گا
اس نے قرآن پاک کھولا
تو اس کی نظر سورۃ طہٰ میں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان پر پڑی
خذھا و لا تخف
یعنی اسکو پکڑ لو اور ڈرو نہیں
دیہاتی بہت خوش ہوگیا کہ قرآن سے اشارہ مل گیا اس سے شادی کرنے کا
جبکہ وہ یہ نہیں جانتا تھا یہ آیت ناگن کے بارے میں ہے
اللہ تعالیٰ کا موسی علیہ السلام کو حکم تھا کہ اس اژدھے کو پکڑ لو ڈرو نہیں جو پہلے عصا تھا
وہ سمجھا کہ اشارہ آیا ہے کہ بیوی پکڑ لی جائے

اسی وجہ سے علماء نے قرآن پاک سے فال نکالنا ناجائز ھے

اس دیہاتی نے بطور فال ناگن کو بیوی سمجھ لیا یا یوں کہیں کہ بیوی کو ناگن سمجھ لیا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top