میلاد شریف منانے پر کچھ سطحی اعتراض اور ان کے جواب

عقائدِ_اھلِ_سنت 5

اعتراض

میلاد منانا اطاعت ہے یا معصیت
اگر اطاعت ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ذکر کیوں نہیں کیا ؟

جواب

معصیت ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیوں نہیں کیا ؟
بقول آپ کے اطاعت ہو تو صراحتاً حکم ضروری ہے تو معصیت ہے تو صراحتاً ممانعت ضروری کیوں نہیں ؟
قرآن کریم کی کس آیت میں میلاد منانا منع لکھا ہے؟
حدیثِ مبارکہ کی کس کتاب میں میلاد کا نام لیکر منع کیا گیا ہے ؟

اعتراض

میلاد بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے

جواب

اس لحاظ سے تو آپ بھی بدعت ہیں
پھر تو آپ سر سے پیر تک گمراہی ہیں
اور آپ کے والدین بھی بدعت ہوئے اور ان سے آپ کی پیدائش حرام ہوئی

اعتراض

دین میں ہر نیا کام ایجاد کرنا بدعت ہوتا ہے

جواب

مساجد کے مینار بنانا دین ہے یا دنیا ؟
اگر دنیا کہو گے تو مساجد میں دنیا کا کام حرام ہے
اگر دین کہو گے تو بدعت ہوا
اور یہ بدعت تو ہر مسجد حتی کہ حرم پاک میں بھی ہے

اعتراض

تم میلاد دین سمجھ کر کرتے ہو اس لیئے بدعت ہے

جواب

تو تم مساجد پر مینار دنیا سمجھ کر کرتے ہو ؟
مساجد میں محراب دین سمجھ کر کرتے ہو یا دنیا سمجھ کر کرتے ہو ؟
قرآن کریم کے تیس پارے بنانا بدعت ہے
قرآن کریم کے رکوع بنانا اور آیت نمبر لکھنا بدعت ہے
یہ قرآن میں اضافہ ہے
جب قرآن کریم نازل ہوا تو اس میں کہیں پارے اور رکوع نہیں تھے
آج ہر قرآن کو بدعت سے بھرا ہوا ہے
تو یہ حرام کیوں نہیں ؟

اعتراض

یہ ضرورت ہے

جواب

تو کیا قرآن ادھورا نازل ہوا جو بعد والوں کو ضروری کام کا اضافہ کرنا پڑا ؟
تو کیا ضرورت کی بناء پر بدعت جائز ہو جاتی ہے ؟
اب تمہارا اصول کہاں گیا ہر بدعت گمراہی ہے ؟

اعتراض

میلاد غلو ہے

جواب

میلاد تو ایمان ہے
میلاد تو توحید ہے کہ بتایا جاتا ہے ہمارے نبی پیدا ہوئے ہیں جو کہ مخلوق کی صفت ہے
میلاد تو شرک و کفر کی جڑ کاٹتا ہے

اعتراض

میلاد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں 63 بار اور خلفاء راشدین کے دور میں بہت بار آیا مگر انہوں نے نہیں منایا
تو تم کیسے منا سکتے ہو

جواب

صحابہ کرام نے میلاد منع کیا یا ترک کیا ؟
منع تو کہیں نہیں کیا
تو جسے صحابہ نے منع نہیں کیا تم کیسے منع کر سکتے ہو ؟
صحابہ کرام نے مروجہ طریقہ سے میلاد منانا ترک کیا اور جو شے ترک ہو وہ حرام نہیں ہوتی بلکہ جو منع ہو وہ حرام ہوتی ہے
ہزاروں نیکی کے کام جو اُس وقت صحابہ کرام نے ترک کیئے آج ہم سب کرتے ہیں تو کیا وہ حرام و بدعت ہیں ؟
مثلاً اسپیکر پر اذان دینا , محافل ختمِ قرآن و بخاری کرنا , مدارس بنانا , کتابیں چھاپنا , ہوائی جہاز پر حج کرنا
جبکہ یہ سب کام ایسے ہیں جو آج بھی صحابہ کرام کی عین سنت کے مطابق کیئے جا سکتے ہیں
یعنی پیدل حج کرنا ممکن ہے بغیر اسپیکر کے اذان دینا ممکن ہے بغیر کتابوں کو چھاپے علم پھیلانا ممکن ہے
تو تم صحابہ سے بڑھ گئے ہو جو دین کے کام ان کے طریقے سے ہٹ کر رہے ہو ؟
دین کا کام جیسے صحابہ کرام نے کیا تم بھی بالکل ویسے کرو پھر کہو کہ ہم سنت کے مطابق دین کا کام کرتے
مگر تم صحابہ کرام کے طریقے سے ہٹ کر دیں کا کام کرتے ہو وہ بدعت نہیں صرف میلاد منانا بدعت نظر آتا ہے
اس کا صاف مطلب ہوا کہ تمہیں مُسلمانوں کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر سے درد و تکلیف اٹھتی ہے
پس ثابت ہوا تم دین کے غدار ہو وفادار نہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top