ذاتی_مطالعہ 101
ابراھیم نے فرمایا
جب کسی تنہاء انسان کو چھینک آئے تو وہ الحمد للہ کہے پھر کہے یَر٘حَمُنا اللہُ و اِیَّاکُم
(اللہ ہم پر اور تم پر رحم کرے)
کیونکہ اللہ کی مخلوق اس کی چھینک کا جواب دیتی ہے
ابو وائل نے فرمایا
جب تمہیں تنہائی میں چھینک آئے تو اپنے ساتھ فرشتوں کو جواب دو
(مصنف ابن ابی شیبہ)
جیسا اوپر ابراھیم کا فرمان گزرا کہ انسان کے ساتھ مخلوقات ہوتی ہیں یعنی مسلمان جنات و ملائکہ وغیرہ
جب مؤمن چھینکتا ہے تو مسلمان جنات و ملائکہ یرحمک اللہ کہتے ہیں لہذا ان کو جواب دینا چاہے
ذہن بنا لیں آئندہ تنہائی میں یہی کہا کریں گے اور ڈریں گے بھی نہیں کیونکہ وہ ہمارے مسلمان دوست ہیں
✍️ #سیدمہتابعالم
