مخالفت کو تین چیزوں میں تلاش کریں

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 57

سیدی یحییٰ بن معاذ الرازی فرماتے ہیں

اختلاف الناس كلهم يرجع الى ثلاثة أصول لكل واحد منها ضد فمن سقط عنه وقع في ضده التوحيد ضده الشرك والسنة ضدها البدعة والطاعة ضدها المعصية
لوگوں کے اختلاف تین اشیاء پر مبنی ہوتے ہیں
ان میں سے ہر ایک کی ضد ہے تو جو اس سے بھٹکا اُس کی ضد میں جا گرا
پہلی شے توحید ہے جس کی ضد شرک ہے
دوسری شے سنت ہے اس کی ضد بدعت ہے
تیسری شے فرماں برداری ہے اس کی ضد نافرمانی ہے

❗الاعتصام للشاطبي ❗
یعنی
جو توحید سے بھٹکا وہ شرک میں جا گرا
جو سنت سے ہٹا وہ بدعت میں جا گرا
جو فرماں برداری سے ہٹا وہ نافرمانی میں جا گرا

دیکھیں کتنے سادہ اور نکھرے الفاظ میں اختلافات کا بیان کر دیا
اگر کوئی ان تین کے سوا آپ کا مخالف ہے تو اسے بدنام کرنا رسوا کرنا درست نہیں ہے
اب آپ اپنی پسندیدہ شخصیات کو بآسانی ترازو میں رکھ سکتے ہیں
اگر کوئی عالم و مفتی ہے یقیناً وہ توحید و سنت و طاعت کے بارے جانتا ہے
بلکہ یہ باتیں تو مبتدی طالبِ علم بھی جانتا ہے
شریعت مطہرہ کا دائرہ واضح ہے جو اس سے نکلے گا خود پر ظلم کرے گا
ہم اھلِ سنت کی ایک خوبی ہے اور وہ لا خوفۃ ملامۃ لائم ہے
جبکہ دوسرے بدمذہب آج تک طواغیت اربعہ کا دفاع کرتے آرہے ہیں
قریب میں ہی ایک حمار عقل کی الامی پر غیر محتاط گفتگو اور قرآن کریم میں ادبی غلطی کے قول از بدتر بول پر اس کی جماعت نے خوب دفاع کیا اور اپنے بڑوں کی یاد تازہ کر دی ہے
جبکہ سنیوں نے نام نہاد شیخ الاسلام مجددِ نسواں اور تحذیر الناس کو خوش نگاہی سے دیکھنے والوں کو بال کی طرح نکال پھینکا ہے
اھلِ سنت جماعت بھٹی کی طرح ہے جو اپنے اندر کسی منافق و دوغلے کو جلا کر راکھ کر دیتی ہے
اصولِ شریعت پر نظر رکھیں تو ہر غیر اصولی شخص بآسانی نظر آتا جائے گا
اہم نکتہ یاد رکھیں
جو خود کو سنی کہتا ہے پھر کسی مسئلے کو تعبیر کرنے میں غلطی کرتا ہے تو اس کا مسئلہ غلط ہے آپ اسے سنیت سے نہیں نکال سکتے
علمی دلائل دیکھ کر عناداً کوئی منکر ہو جائے تو سنیت سے نکل جائے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top