غسل کا انوکھا پانی

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 1

امام ابن الجوزی کا شمار اسلام میں کثرت سے کتابیں لکھنے والوں میں ہوتا ہے
امام ابن الجوزی نے تقریبا 350 کتابیں لکھیں ہیں

ابن خلکان نے کہا کہ میں نے ابن الجوزی جوزی کی کتابوں کو انکی عمر پر تقسیم کیا تو ہر روز نو کاپیاں لکھنے کو شمار کیا
یعنی روز نو کاپیاں لکھتے

اور یہ بات آسانی سے عقل میں آنے والی نہیں ہے

ابن الجوزی جس قلم کو تراشتے اسکا تراشا محفوظ کر لیتے

وقتِ وصال وصیت فرمائی کہ ان قلموں کے تراشوں سے میرے غسل کا پانی گرم کیا جائے

اور پھر ایسا ہی کیا گیا یعنی اتنی کثرت سے آپ نے قلموں کے تراشے اتارے اور جمع رکھے

آپ خود فرماتے ہیں

میں بچپن میں جب گھر سے پڑھنے نکلتا تو نکلتے ہی دوڑ لگا دیتا
کیونکہ پیدل چلنے میں مدرسہ جانے میں وقت زیادہ لگتا اور میں اتنا بھی وقت ضائع کرنے پر راضی نہ تھا اسی لیئے دوڑ کر مدرسہ میں جاتا تھا

اسی لئیے امام ابن جوزی اتنے بڑے عالم بنے کہ تقریبا ہر فن پر آپ نے کتاب لکھی ہے
{آج کل کے طلباء غور کریں کہ وقت بچانے کے لیئے ہمارے اسلاف کیا کیا حیلے کرتے تھے
اور ہم وقت ضائع کرنے کے لیئے کیا کیا حیلے کرتے ہیں}

اس کے باوجود امام ابن الجوزی اپنے شاگردوں کو کہتے کہ
اگر تم مجھے جنت میں نہ پاؤ تو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کرنا اے اللہ تیرا ایک بندہ تھا جو ہمیں تیری یاد دلاتا تھا اسکو جنت میں لے آ •••
پھر آپ رو پڑتے
اللہ تعالیٰ ہمیں ان علماء کے صدقے عالم باعمل بنائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top