علماء کی قبروں کا حال

تاریخِ_اسلامی 63

آپ جانتے ہیں یہ قبر مبارک کس عظیم ہستی کی ہے؟

عالَمِ اسلام کی مشہور ہستی علامہ عبد الرؤف مناوی کی ہے علامہ عبد الرؤف مناوی سے کوئی عالم نا واقف ہو یہ ناممکن سی بات ہے
سو سے زیادہ کتابوں کی مصنف اور ان میں سب سے مشہور کتاب فیض القدیر ہے

° 1031ھجری مصر کے شہر قاھرہ میں ان کا انتقال ہوا وہیں پر عوام نے ان کی جلیل خدمات کی وجہ سے عظیم مزار بنایا °
مگر مرورِ زمانہ اور کثرتِ فتن کی وجہ سے ان کے مزار پاک سے نہ صرف توجہ ہٹتی گئی بلکہ جرم کی حد لوگ غافل ہوگئے
علامہ مناوی نہ صرف ظاہری عالم تھے بلکہ صوفی کامل بھی تھے
علماء کی محتاجی عوام کو نہ صرف دنیا بلکہ محشر بلکہ جنت میں بھی ہوگی لہذا علماء کی تعظیم و تکریم کریں
دور بیٹھے درد کا اظہار کرنے کی بجائے علماءِ کرام کے نام لیکر ایصالِ ثواب کریں ان شاءاللہ کل قیامت میں وہ علماء آپ کو یاد رکھیں گے اور جنت میں بلند مقام دلوائیں گے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top